کھام گاؤں:11/اکتوبر (نمایندہ) کھام گاؤں شہر کی دو معروف تعلیمی ، صحافتی شخصیات محمد فاروق اور واثق نوید کو حال ہی میں دو مختلف تنظیموں نے ایوارڈز سے نوازا ، اسی ضمن میں جماعت اسلامی ہند کھام گاؤں نے دونوں شخصیات کا استقبال کیا ۔
معلوم رہے کہ کھام گاؤں شہر کی دو معروف شخصیات محمد فاروق اور واثق نوید درس و تدریس کے ساتھ ساتھ صحافت اور سماجی خدمات میں بھی پیش پیش رہتے ہیں ۔
انکی تعلیمی ، سماجی اور صحافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ریاست کی کئی تنظیموں نے ایوارڈز دیکر انکی خدمات کا اعتراف کیا ہے ۔
محمد فاروق عبدالغفار (وظیفہ یاب مدرس ) گزشتہ 32 سالوں سے صحافت سے جڑے ہے ۔ انکی صحافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے چوپڑہ کی فعال سماجی تنظیم عادل شاہ فاروقی بہوادیشیہ سنستھا نے انہیں "سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر ذاکر حسین ریاستی جیون گورو ہرسکار 2023" سے نوازا ۔ جبکہ واثق اللہ خان (واثق نوید) ضلع پریشد اردو مڈل اسکول کنجہرہ میں معاون مدرس کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
درس و تدریس کے فرائض انجام دیتے ہوئے سماجی اور صحافتی سرگرمیوں میں بھی سرگرم رہتے ہے ۔ نانڈیڑ کی فعال تنظیم بانو ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نے فروغ اردو سوسائٹی کے تعاون سے انہیں "ایڈوکیٹ سید بہاء الدین ریاستی مثالی معلم ایوارڈ 2023 " سے نوازا تھا ۔ کھام گاؤں شہر کی دو شخصیات کو ریاستی سطح پر ایوارڈز سے نوازے جانے پر جماعت اسلامی ہند کھام گاؤں نے انکا استقبال کیا ۔ مقامی ضیا کالونی مسجد میں منعقدہ ہفتہ واری اجتماع میں جماعت اسلامی کے مقامی ذمہ دار عبید انصاری اور ضلع ناظم سہل فرقان کے ہاتھوں بالترتیب محمد فاروق اور واثق نوید کا شال گلدستہ دیکر پر خلوص استقبال کیا گیا ،
نیز انہیں مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں جماعت کے رفقاء موجود تھے۔







