کھام گاؤں (واثق نوید) 29 اکتوبر کو غالب اکیڈمی، دہلی میں منعقد اعزازیہ تقریب میں حاجی عثمان ڈونگرے نگر پریشد اردو اسکول نمبر 2 بلڈھانہ کے صدرمدرس قاضی رئیس الدین علیم الدین کو اردو زبان کے ساتھ ساتھ اپنی اسکول کو مثالی اسکول بنانے میں اُن کی شاندار خدمات کے لئے"قومی ایکتا شکشک کرمچاری سنگھ" کی طرف سے قومی سطح پر "نيشنل اردو ٹیچر ایوارڈ" سے نوازہ گیا ۔
بھارت سے کل ایک سو اساتذہ کو یہ اعزاز دیا گیا۔ واضح ہو کہ قاضی رئیس الدین نے بطور استاد اپنے مضامین پر عبور ، منفرد انداز سے محنت اور لگن سے طلباء کی شخصیت کی ترقّی ہمیشہ زور دیا ہے ۔بحیثیت صدر نگر پریشد اُردو نمبر ISO اسکول بنانے کے ساتھ کھیل کود کے سبھی لوازمات سے آراستہ اسپورٹس لیب، سائنس لیب ، کمپیوٹر لیب بھی تیار کی ۔ قومی سطح پر اعزاز مِلنے پر اساتذہ کی تنظموں ، اہلیان بلڈھانہ، اُنکے شاگردوں، رشتےداروں کے ساتھ ساتھ تمام تعلیم سے محبت کرنے والوں کی طرف سے بھی ان کی ستائش کرتے ہوئے مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔
اپنی اس کامیابی کا سہرا نگر پریشد بلڈھانہ کے چیف آفیسر کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم نگر پریشد بلڈھانہ، ایجوکیشن آفیسر ضلع پریشد بلڈھانہ ، اسکول کے ساتھی اساتذہ، طلباء اور والدین کو دیتے ہوئے انھوں نے قومی ایکتا شکشک کرمچاری سنگھ کا شکریہ ادا کیا۔



