محنتی اور ہونہار طلباء و طالبات نہ صرف اپنے والدین اور اساتذہ بلکہ پورے ضلع کے لیے باعث فخر ہوتے ہیں اور نسبتاًً محدود وسائل کے باوجود شعبۂ اردو نتیشور کالج کے طلباء و طالبات کی ضلع اردو زبان سیل کے تقریری مقابلہ میں پوزیشن اس بات کا ثبوت ہے کہ محنت کرنے والوں کو صلہ ضرور ملتا ہے۔ یہ بات بے حد خوش آئند ہے کہ لائق و فائق استاد محترم صدر شعبۂ اردو نتیشور کالج پروفیسر کامران غنی صبا کی رہنمائی میں شعبۂ اردو کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آرہی ہے اور مسلسل ٹھوس اقدامات کے نتیجہ میں پوزیشن ایک اعزاز ہے جس کو برقرار رکھنا اصل امتحان ہے۔
واضح ہوکہ اردو ڈائریکٹوریٹ محکمہ کابینہ سکریٹریٹ حکومت بہار کے منصوبہ کے تحت اردو داں طلبہ و طالبات حوصلہ افزائی انعامات صوبائی منصوبہ 2022-23 ضلع اردو زبان سیل کے تقریری مقابلہ میں استاد محترم صدر شعبۂ اردو نتیشور کالج پروفیسر کامران غنی صبا صاحب کی رہنمائی کی بدولت گزشتہ سال کی طرح امسال بھی شعبہ اردو نتیشور کالج کی طالبات رقیہ خاتون اور رابعہ خاتون نےگریجویشن زمرے کے تحت تقریری مقابلہ میں تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح خالدہ پروین نے انٹر میڈیٹ زمرے کی تقریری مقابلہ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یہ بھی واضح ہوکہ گزشتہ سال ضلع اردو زبان سیل کے تقریری مقابلہ میں نتیشور کالج کے طلبا اسلم رحمانی، رابعہ خاتون، رقیہ خاتون اور غلام علی کو انعامات سے نوازا گیا تھا۔
وہیں امسال تقریری مقابلہ میں حصہ لینے والی شعبۂ اردو سال دوم کی طالبہ سنجیدہ ملکہ بصری سمیت سال اول کے طالب علم محمد عارف اور عارف علی کو بھی توصیفی اسناد سے نوازا گیا. سبھی کامیاب طلبا و طالبات کو مبارکباد
اسلم رحمانی
شعبۂ اردو نتیشور کالج مظفرپور




