کھام گاؤں:16/نومبر (واثق نوید) 13نومبر بروز پیر شام 30۔ 6 بجے سےنگر پریشد اردو پرائمری اسکول نمبر 4، ضیاء کالونی کھام گاؤں کے میدان میں نائب امیر جماعت اسلامی ہند ایس۔ امین الحسن کی کھام گاؤں آمد کے موقع پر جماعت اسلامی ہند کھام گاؤں کی جانب سےخطاب عام رکھا گیا تھا ۔
پروگرام کا آغاز حافظ عتیق الرحمٰن کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ تلاوت کے بعد مقامی امیر عمیر احمد خان نے افتتاحی کلمات ادا کیے۔
بعد ازاں محمد ظفر انصاری سیکریٹری حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر نے "ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے" عنوان کے تحت امت مسلمہ کے تابناک ماضی کی وجہ اتحاد اور آپسی اخوت و محبت کو قرار دیا ۔
اسی اتحاد اور اتفاق کی فی زمانہ ضرورت پر آپ نے کافی زور دیا۔ آخر میں دہلی سے تشریف لاۓ نائب امیر جماعت اسلامی ہند ایس۔ امین الحسن نےمرکزی عنوان "جس میں نہ ہو انقلاب موت ہے وہ زندگی" پر بڑی مربوط و مبسوط تقریر فرمائی۔ آپ نے معاشرے میں خواتین کے تعمیری رول پر کافی زور دیا۔ آخر میں آپ نے موجودہ حالات میں امت کے لۓ چار نکاتی لائحہ عمل پیش فرمایا۔ عبید انصاری نے اظہار تشکر فرمایا۔
ظفر انصاری کی دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ پروگرام کی نظامت جماعت اسلامی ضلع بلڈانہ (نارتھ) کے ناظم ضلع محمد سہیل فرقان نے فرمائی۔ پروگرام میں کھام گاؤں شہر کے مختلف علاقوں اور اطراف سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، جن میں کثیر تعدادنوجوانوں اور خواتین کی تھی۔
اس پروگرام کی کامیابی کے لئے ، جی آئی او ایس آئی او ، یوتھ وینگ اور جماعت اسلامی کھام گاؤں کے ارکان وکارکنان نے بھرپور محنت کی۔



