(واثق نوید ) کھام گاؤں شہر کا سب سے بڑا اقلیتی علاقہ برسے پلاٹ اپنی بنیادی سہولیات کے لیے خبروں کی سرخیوں میں رہتا تھا ، جس کو محسوس کرتے ہوئے مقامی رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر نے اس طرف خصوصی توجہ دیکر 2 کروڑ 30 لاکھ روپے تخمینے کے تعمیراتی کاموں کو منظور کرایا ۔ جس سے پورے مسلم سماج میں آکاش فونڈکر کی ستائش کی جارہی ہے ۔
ملی اطلاعات کے مطابق برڈے پلاٹ میں واقع نگر پریشد اردو اسکول نمبر 1 میں کمروں کی کمی دور کرنے کے لیے نئے کمروں کی تعمیر ، انصاری میڈیکل کے سامنے واقع اوپن اسپیس میں خوبصورت باغیچہ اور پانچ نئے راستوں کی تعمیر کے لیے سماجی خدمت گار انیس جمعدار ، نعیم صاحب ، عبدالرشید نے کوشش کی اور مقامی رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر کے تعاون سے بڑڈے پلاٹ میں 2 کروڑ 30 لاکھ روپے تخمینے کے کام منظور کروائے ۔ ان تعمیراتی کاموں کے افتتاح اور رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر کا شکریہ ادا کرنے کے لیے 17 نومبر بروز جمعہ رات 8 بجے ایک جلسے کا انعقاد نگر پریشد اردو پرائمری اسکول نمبر 1 میں کیا گیا ہے ۔
اس ضمن میں منتظمین نے شہر کی عوام سے درخواست کی ہے کہ رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر کا شکریہ ادا کرنے اور اس تاریخی تعمیراتی کاموں کے افتتاح کے پروگرام میں شرکت کریں ۔



