مالیگاؤں سرائے سخن کے زیر اہتمام 17 نومبر 2023 بروز جمعہ رات 9 بجے بڑی مالیگاؤں اسکول ،مالیگاؤں میں ایک شعری نشست کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
اس ضمن میں ثنا نیوز کو معروف نوجوان شاعر اس نشست کے کنوینر صدیق اکبر سے ملی تفصیل کے مطابق اس شعری نشست ز میں صدارت کے فرائض ظہور بھائی زمذم نبھائیں گے۔جبکہ نظامت کے فرائض معروف شاعر حافظ انیس اظہر صاحب اپنے دلنشین انداز میں محبان اردو کے درمیان پیش کریں گے ۔
شمع فروزی صدیقی شکیل سر کے دست مبارک سے ہو گی۔
سرور کونین تاجدار مدینہ رسول عربی پیغمبر اسلام پیارے نبی حضرت محمد مصطیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نعت پاک کا نذ رانہ عطا اشرفی،نوید اشرف صاحبان پیش کریں گے ۔
اس نشست میں متین شہز ا د
ندا فاروقی،فرحان دل، پرواز اعظمی
عبد القدوس ارحم، شہروز خاور
ندیم ظفر،عرفان ندیم, ظہیر اکمل،حبیب دانش، صدیق اکبر،
فیضان رضا،عمیس احمر ،مصطفی کمال،عمران طالب،رئیس ستارہ صاحبان اپنے کلام اُردو دوست احباب کے درمیان پیش کریں گے ۔
لہٰذا آپ سے سرائے سخن کے صدر و اراکین کی جانب سے درخواست کی جاتی ہے کہ اپنی مصروفیات میں سے قیمتی وقت نکال کر شعری نشست میں تشریف لائیں ۔اور شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔



