واشم (محمد شاکر ہمدرد) الہلال ایجوکیشن و ملٹی پرپزسوسائٹی ريسوڑ کے زیر انتظام چلنے والے ادارہ ہذا نے طلباء و طالبات کے لیےلونار جھیل اور راج ماتا جیجاؤ مقام پیدائش سندھ کھیڑ راجہ ضلع بلڈھانہ یک روزہ تعلیمی سیر منصوبہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے مورخہ 1 جنوری 2024 بروز پیر صبح 8 بجے سوسائٹی ہذا کے صدر عالی جناب الحاج محمد کبیر محسن صاحب اور انکے بڑے فرزند جونئیر لیکچرار ڈاکٹر محمد وقار محسن سیکریٹری سوسائٹی ہذا نے طلباء و طالبات کے سامنے چند قیمتی ناصح کلمات پیش کیے اور یک روزہ تعلیمی سیر کو ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا۔
طلبہ اپنے ہم کلاس ساتھیوں کے ہمراہ ريسوڑ تا لونار جھیل سفر سے لطف اندوز ہوئے ۔لونار جھیل کی تاریخی و جغرافیائی اہمیت کو امیر کارواں عالی جناب ضمیر احمد خان صدر مدرس اسکول ہذا نے طلباء و طالبات کے سامنے رکھا۔ طلبہ نےتمام تر معلومات کو میری تعلیمی سیر اس نام سے منسوب کتابچہ میں تحریر کیا۔
ٹھیک11 بجے یک روزہ تعلیمی سیر کی دوسری منزل کی جانب کارواں نکل پڑا۔طلباء و طالبات نے سندھ کھیڑ راجہ گارڈن میں اپنے ساتھ لائے ہوئے طعام کا مزا لیا۔بعدازاں جیجاماتا کے مقام پیدائش کو دیکھا یہی پر بلڈھانہ ضلع کلیکٹر ڈاکٹر کرن پا ٹل صاحب پہچے اور طلباء و طالبات کاخیر مقدم کیا۔ بعد ازاں راشٹریہ وادی کانگریس کے قداور معروف سیاسی رہنما ایڈوکیٹ ناظر قاضی صاحب سابق صدر بلدیہ سندھ کھیڑ راجہ ضلع بلڈھانہ کی قیادت میں اور شہر کی دیگر سیاسی پارٹیوں کے صدر وکارکنان کے اشتراک سے راج ماتا جيجاؤ جیسے تاریخی مقام پر مختلف سہولتوں کے فقدان کی صورت حال سےشیند ے سرکار کو باخبر کرنے اور جلد ہی تاریخی شہر کے ڈیولپمینٹ کے لئے فوری فنڈ منظور ہو چل رہےایک روزہ دھرنے آندولن میں اسکول ہذا کے طلباء و طالبات اور اساتذہ شامل ہوئے۔ اور استاذ محترم سعید احمد خان نے اس آندولن میں ہمارا اسٹاف اور طلبہ سب آپکے ساتھ ہے اس طرح کا اعلان سبھی کی موجودگی میں کیا۔ ایڈوکیٹ ناظر قاضی نے سعید خان سر کے شہر سے ازدواجی رشتہ پر دامادجی کہکر اپنائیت کو ظاہر کیا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے سفر خیرو عافیت سے مکمل ہو اپنی نیک تمنّا ظاہر کی۔
ريسوڑ پہنچ کراس یک روزہ تعلیمی سیرکی کامیابی پر محترم صدر مدرس اسکول ہذا نے اول اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کیاساتھ ہی اس تعلیمی سیر کو کامیاب بنانے میں ہائی اسکول اسٹاف اور خاص کر استاذ محترم سعید احمد خان اور محمد ذاکر سینئر استاذ کا نام لیکر شکریہ ادا کیا ۔بعد ازاں طلباء و طالبات اپنے اپنے سرپرستوں کے ساتھ ا اپنے گھر کے لیے روانہ ہوئے ۔





