جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) انجمن خدمت خلق کے زیر اہتمام جاری شہر کا واحد دختران ملت کا ادارہ ڈاکٹر شاہین قاضی گرلز جونیئر کالج میں ریاستی بورڈ کے ناسک ڈیویژن کا بارہویں جماعت کا مجموعی نتیجہ 95.83فیصد رہا جس میں شیخ سعدیہ فاروق نے 83.50فیصد مارکس لیکر جونیئر کالج میں اول مقام حاصل کیا تو راشدہ التمش باغبان نے 78.67فیصد نمبرات لیکر دوم مقام حاصل کیا نکہت کوثر محمد عارف نے 74.33فیصد نمبرات لیکر سوم مقام حاصل کیا اسی طرح 74.33اور 73.17فیصد نمبرات لیکر سیمہ کوثر عبدالاحد و کھاٹک شیفا اسلم بالترتیب چہارم و پنجم مقام پر رہیں ۔تمام کامیاب ہونے والی طالبات کو ادارہ کے صدر الحاج خالد بابا باغبان ،جنرل سیکریٹری شیخ حسن نور محمد،معاون سیکریٹری ذاہد امان اللہ شاہ،خازن ڈاکٹر محمد طاہر شیخ ،نائب صدر الحاج عبدالمجید سیٹھ ذکریا اراکین ڈاکٹر اعجاز شاہ،آصف اقبال باغبان ، پرنسپل تنویر جہاں اقبال شیخ اساتذہ کرام نے مبارکباد دیتے ہوۓ مستقل میں بھی اسی طرح کی کامیابی کی توقعات کا اظہار کیا ۔
ڈاکٹر شاہین قاضی گرلز جونیئر کالج کا نتیجہ 95.83فیصد سعدیہ فاروق 83.50 نمبرات لیکر اولین۔
مئی 21, 2024
0
Tags
