جلگاؤں (شیخ زیان احمد): امسال ماہِ فروری میں حکومت مہاراشٹر کے محکمہئ تعلیم کی جانب سے دو از دہم (بارہویں جماعت)کے سالانہ بورڈ امتحانات منعقد کئے گئے۔جس کا حال ہی میں انٹر نیٹ پر اعلان کیا گیا۔اِنٹر نیٹ پر ظاہر کئے گئے دو ازدہم جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج کے مطابق ملّت جونیئر کالج،مہرون،جلگاؤں کا مجموعی نتیجہ (98.61%) رہا۔
اِمسال کُل 72طلبہ نے امتحان دیا جن میں طلبہ کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔ڈِسٹنکشن میں 02،فرسٹ کلاس 33اور سیکنڈ کلاس میں 35طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ان میں اوّل مقام معراج بی شیخ بشیر الدین(77.33%)، دوّم شاہ مسکان بی حسین شاہ (75.17%)،سوّم شیخ طوبیٰ عزرا جہانگیر (73.17%)،چہارم ثانیہ مبارک پٹیل(71.17%) اورخان شفاء بی عمران نے (70%)کے ساتھ پنجم مقام حاصل کیاہے۔طلبہ کو مبارکباد دینے کے لیے ایک چھوٹا سا پروگرام اسکول میں رکھا گیا۔
جس میں کامیاب طالبات اور ان کے سرپرست حضرات کا اسکول انتظامیہ کے سیکریٹری فرید شیخ سر کے ہاتھوں استقبال کیا گیا نیز انھیں مٹھائی بھی کھلائی گئی۔اس موقع پرانتظامیہ کے سید عابد علی سر، پرنسپال حفیظ شیخ سر،سُپروائزر مختار سید سر،سمیہ شاہ میڈم،شیخ زیان احمد،فرحانہ میڈم، والدین وسرپرست حضرات موجود تھے۔کالج کے طلبہ کی کامیابی پر ملّت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدرمحمد رفیق شاہ سر،جملہ منتظمین،پرنسپال،سُپروائزرنیز ملّت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے جملہ اسٹاف نے مبارک باد کے ساتھ خوش آئند مستقبل کی دعائیں دی ہیں۔
تصاویر: کالج کے اوّل پانچ طلبہ کے ساتھ دائیں سے فرحانہ میڈم،سمیہ میڈم،پرنسپال حفیظ سر، انتظامیہ کے سیکریٹری فرید شیخ سر،سُپروائزر مختار سید سر اور شیخ زیان احمد کو دیکھا جاسکتا ہے۔

