جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) انجمن خدمت خلق کے زیر انصرام ادارہ ڈاکٹر شاہین قاضی جونیئر کالج جلگاؤں میں نمایاں نمبرات سے کامیاب ہوئی طالبات کو ادارہ کے صدر الحاج خالد بابا باغبان ،نائب صدر الحاج عبدالمجید سیٹھ زکریا کے دست مبارک سے گل پیش کی گئی۔
صدر الحاج خالد بابا باغبان تھے ۔ اسکول ہذا کی صدر معلمہ نے طالبات اور ان والدین سرپرستوں کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کی اور اپنی بات میں کہاں کہ تعلیم حاصل کرنا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ غذا ، لباس اور مکان ہے۔ اگر ہم ایک اچھی اور با وقار زندگی چاہتی ہیں تو ہمیں چاہئے کہ ہم اعلی سے اعلی تعلیم حاصل کریں۔
جس سے ہماری ہمارے سماج اور پورے ملک کی ترقی ہوگی۔ اساتذہ کرام کو بھی مبارک باد پیش کی جنہوں نے طالبات پر محنت کی نیز اسکول مینیجمینٹ کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ادارے کی رہبری اور رہنمائی میں کوئی کمی نہیں رکھی۔
نائب صدر عبدالمجید سیٹھ زکریا کی جانب سے سر فہرست رہنے والی پانچوں طالبات کو 500 روپئے بطور تحفہ دیا گیا۔ تمہیدی کلمات شیخ تبریز نے ادا کئے۔
