کھام گاؤں (واثق نوید) بلڈھانہ ضلع کے شیگاؤں کی ہونہار طلبہ شفا ماہین شیخ عابد اور اشنا ماریہ رضا احمد خان نے بارہویں جماعت میں %85.85 فیصد نمبرات حاصل کر حاجی شیخ عمر راؤ سائنس کالج ہترون ضلع اکولہ سے اول مقام حاصل کر اپنے شہر اور ضلع کا نام روشن کیا ہے۔
واضح رہے کہ حاجی شیخ عمر راؤ سائنس کالج ہترون پچھلی ایک دہائی سے اپنے صد فیصد نتائج کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے اس سال کالج کے 80 فیصد طلبہ ڈسٹنکشن میرٹ لسٹ میں ائے ہیں جو اس کالج کا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔
طلبہ کو بہترین سہولیات ، اپنے ہمدردانہ رویے اور بھرپور تعاون کی وجہ سے شیگاؤں، کھام گاؤں، ناندورہ چکھلی،لاکھنواڑہ،اکوله،امراوتی ،بالاپور ،پارس ،اکوٹ ، پاتور کے اکثر والدین اپنے بچوں کے لیے اس کالج کا انتخاب کرتےہیں۔
ڈسٹنکشن میرٹ لسٹ میں شفا ماہیں شیخ عابد، آشنا ماریہ رضا احمد خان، ثقل گوتم بڑوے، طوبہ علیم دیشمکھ، شروتی اڑاؤ، سدرہ یامین، ہرشالی کاڑے، تامیہ شیخ ،صالحہ دے وانی، کرتیکا, اویس شاہ, عاصم احمد خان, شفا ارم ،
مہوش خان، حسان فاروق رضا، شہروز حسین، محمد حسان، سید عمر فاروق، سعدیہ فیروز خان, فردین ا فروز خان،عمیر خان، ایشا نریش, شاہد پٹیل, اور دیگر طلبہ شامل ہیں۔





