پریس ریلیز:- الحمدللہ! سٹیزن ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام جاری سردار ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کا سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی 2024ء کا شاندار رزلٹ موصول ہوا ہے- سائنس فیکیلٹی میں 96.66 (چھیانوے عشاریہ چھیاسٹھ) فیصد، جبکہ، آرٹس میں 94.68 (چورانوے عشاریہ اڑسٹھ) فیصد رہا-
اس فقیدالمثال رزلٹ سے مسرور ادارے کے چیئرمین محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے پرنسپال ایوبی شاہد سر، اسٹاف ممبران، طالبات اور ان کے والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
ش ن الف
سردار ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج
