واشم (محمد شاکر ہمدرد) امسال بھی کالج ہذا کا درجہ دوازدہم بورڈ کا نتیجہ شاندار رہا ۔ لڑکیوں نے بازی ماری 13 لڑکیوں نے 75 فی صد سے زائد نمبرات حاصل کرکے اپنا اور اپنے والدین اساتذہ کانام روشن کیا۔ سائنس زمرہ سے انشرا سہنی ضمیر احمد خان نے 50۔89 فیصد نمبرات حاصل کر کالج ہذا میں سر فہرست رہی۔
وہیں آرٹس زمرہ میں محمد عدنان محمد طاہر نے 65 فی صد نمبرات حاصل کر آرٹس زمرہ میں اول مقام حاصل کیا ۔کالج ہذا کا سائنس زمرہ کا نتیجہ 95 فی صد آرٹس کا نتیجہ37۔78 فیصد اور آرٹس اور سائنس کا کل نتیجہ 90 فی صد رہا۔
سائنس سے 66 میں سے 63 طلباء وطالبات کامیاب ہوئے آرٹس سے 37 میں سے 29 طلباء و طالبات کامیاب ہوئے ۔کامیاب طلباء کے لیے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ الہلال ایجوکیشن و ملتی پرپز سوسائٹی ریسوڑ کے بانی وصدر محترم عالی جناب الحاج محمد کبیر محسن اور انکے بڑے فرزند لیکچرار ڈاکٹر محمد وقار محسن سیکرٹری سوسائٹی ہذا ، پرنسپل عالی جناب ضمیر احمد خان ، نے کامیاب طلباء و طالبات کو گل پیش کرکے مبارک باد دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پرنسپل محترم نے جملہ اسٹاف کی محنت پر اطمنان کا اظہار کیا ۔
اس طرح یہ استقبالیہ تقریب دعائیہ کلمات پر اپنے اختتام کو پہنچی ۔
