ہمارے استاد محترم جناب محمد حنیف سر کی اہلیہ ۔ اللہ انہیں صحت و تندرستی عطا فرمائے۔
( آمین ثم آمین)
۔ بہت نیک صفت انسان ہیں۔ غربت کی وجہ سے ہم دسویں جماعت میں ٹیوشن نہیں پڑھ سکتے تھے ۔ مگر ان کے یہاں ہم دسویں جماعت کا ریاضی کا ٹیوشن لینے جاتے تھے۔ نہایت کم فیس میں ہم کو دسویں کا ریاضی کا ٹیوشن ملا۔
محترمہ ٹیوشن کے دوران ہمارا بہت خیال رکھتی تھی ۔ چائے پانی اور کبھی کبھی کچھ کھانے کا بھی انتظام کیا کرتی تھیں ۔ اس وقت حالات بہت خراب تھے۔ جگہ جگہ ریلیف بٹتی تھی ایسے میں اس طرح کا خیال کرنا بہت بڑی بات سہولت تھی۔ اور ان ہی جیسے لوگوں کی وجہ سے اجی محلّہ بیلباغ کے ہم جیسے غریب بچے تعلیم میں آگے بڑھ پائے ۔
ان کے علاوہ عبداللہ رافضی، پانی والا، ڈانگے فیملی, جمیل حسن سیٹھ، لال املی وغیرہ فیملی کی عورتیں ہم جیسے غریب بچوں کی بہت مدد اور کفالت کیا کرتی تھی۔ سلطان ڈانگے صاحب کی والدہ نے تو اُن کے شوہر محمد ڈانگے صاحب کو بول کر ہمارے خاندان کا فری میں راشن کارڈ بھی بنوایا دیا تھا۔اللہ تعالیٰ ان تمام کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔ مرحومین کو جنّتُ الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔(آمین یارب العالمین)
