پربھنی( بذریعہ محمد سرور شریف ) راحت کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹی پر بھنی کی جانب سے سوسائٹی کی آٹھ سالہ پیش رفت اور آئندہ کا لائحہ عمل اس عنوان کے تحت پروگرام منعقد کیا گیا۔
جس میں بورڈ آف ڈائریکٹر س,تینوں برانچس کے لوکل منیجمینٹ کمیٹی کے ممبرس ،جملہ اسٹاف ،ارکان جماعت اور منتخبہ عمائدین شہر شامل تھے ۔ محترم مجتبیٰ فاروق صاحب بطور مہمان خصوصی موجودتھے ۔۔
پروگرام کا آغاز تذکیر بالقرآن سے ہوا سوسائٹی کے اغراص و مقاصد بیان کئے
گئے۔
،8سالہ پیش رفت کی اہم جھلکیاں پیش کی گئی جس سے کسٹمرس کی معاشی ترقی ،سود کا خاتمہ ،مہیلا بچت گٹ کے اثرات شہر میں اس کے مثبت اثرات وغیرہ پر روشنی ڈالی گئی۔
،شعبہ مائکروفائنانس کی ریاستی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔۔
پروگرام کی اہم تقریر مائکروفائنانس اور جماعت کا وژن اس عنوان پر مجتبی فاروق صاحب نے بہترین رہنمائی کی ۔۔بعداز بزنس ڈیولپمنٹ ، قرض وصولی ،کسٹمر سروسز میں بہترین کاکردگی کرنے والے ایجنڈس کو انعامات و سرٹیفکٹ سے نوازہ گیا۔۔۔
سوسائٹی کے چیرمین صالح عبدالرب صاحب کی زادہ راہ بعنوان سوسائٹی کا آئندہ کا لائحہ عمل پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔۔
بورڈ آف ڈائکریکٹرس کی جانب سے ضیافت کا نظم کیا گیا ۔

