آغاز میں مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے اغراض و مقاصد پیش کئے اور بتایا کہ شہری سطح پرہونے والا یک روزہ تعلیمی وتربیتی ورکشاپ 8/اگست 2024 کو منعقد کیا جائے گا،
یہ ورکشاپ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے عصر تک منعقد ہوگا٬جس کے مختلف سیشن ہوں گے،اس ورکشاپ میں شہر وبیرون شہر کے علماء کرام مختلف عنوانات پر محاضرات پیش کریں گے،
خصوصاً شیخ طریقت حضرت مولانا صلاح الدین سیفی صاحب کا تربیتی خطاب ہوگا۔تمام ہی حاضرین نے ورکشاپ کے مجوزہ خاکہ کا بغور جائزہ لیا اور پھر غور و خوض اور باہمی مشورہ سے معمولی ترمیم کے بعد اس کو منظوری دی۔
واضح ہوکہ اس ورکشاپ میں شہر و بیرون شہر سے تعلق رکھنے والے مختلف علوم و فنون کے ماہرین مکاتب کے اساتذہ کی تربیت اور رہنمائی فرمائیں گے۔ اندازہ ہے کہ پانچ سواساتذہ اور معلمین اس ورکشاپ میں شریک ہوں گے٬ورکشاپ کے سلسلے میں مختلف حضرات کو انتظامی امور سپرد کردئیے گئے ہیں۔تمام اساتذہ و معلمین کی شرکت کو یقینی بنانے کی غرض سے جلد ہی نظماء مکاتب کی خصوصی میٹنگ بھی رکھی جائے گی۔
جناب مولانا افتخار سالک صاحب اور جناب مولانا جمال عارف ندوی صاحب کی موصولہ تجاویز پر بھی غور و خوض کیاگیااورورکشاپ کے انعقاد کے سلسلے میں ان سے استفادہ کیا گیا۔
میٹنگ میں مکاتب کے سروے کا بھی جائزہ لیاگیا٬
اس کے علاوہ مولانانعیم الظفر نعمانی صاحب کی ایماءپر متعدد ارکان کو مجلس عاملہ میں شامل کیا گیا اوران کے ناموں کو منظوری دی گئی ،جن میں مولانا مجاہدالاسلام ملی،مفتی محمد عامر عثمانی٬مولانا ارسلان سیفی،حافظ مدثر اشاعتی٬مولانا غازی ریحان،مولانا ابوذر ملی٬حافظ عمران اشاعتی،جناب اشفاق لعل خان سر،جناب قاری آصف سر،جناب الطاف سر،جناب عثمان سر،جناب زاہد یوسفی سر، جناب شاہد سر،جناب عارف منصوری سروغیرہ شامل ہیں۔
میٹنگ کے اخیر میں مولانا نعیم الظفر نعمانی صاحب نے ہونے والے تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کے سلسلے میں نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید جتائی کہ اس کے ذریعے اساتذہ و معلمین کو فائدہ ہوگا اور تعلیم و تربیت کے سلسلے میں رہنمائی حاصل ہوگی۔ صدرموصوف کی دعا پرمیٹنگ کا اختتام ہوا۔
اس میٹنگ میں وفاق المکاتب کے تمام ہی عہدیداران شریک ہوئے٬جن میں مولانا آصف سلیم ندوی،مولانا امین الجبار ملی٬مفتی اشفاق ملی٬مولانا عبدالرحمن جمالی٬حافظ ساجد اشاعتی (سکریٹری) مفتی محمد عامر یاسین ملی٬مولانا عقیل قاسمی٬حافظ عبد الصمد اشاعتی٬قاری ریحان فردوسی وغیرہ شامل ہیں۔ میٹنگ کی کارروائی مولاناعمران اسجد ندوی صاحب (نائب صدر وفاق المکاتب)نے چلائی،اس میٹنگ کے انعقاد کے لیے حافظ جمیل اشاعتی صاحب (ناظم مدرسہ ریاض الجنۃ) اور ان کے اساتذہ نے محنت کی اور عمدہ نظم کیا٬جس پر مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب اور تمام شرکاءنے ان کا خصوصی شکریہ اداکیا اور دعاؤں سے نوازا۔
جاری کردہ:ش ن الف وفاق المدارس والمکاتب٬مالیگاؤں۔


.jpg)