جس کیلئے طلبہ کو بارہویں سائنس ( فزکس، کیمسٹری، میتھس) کے ساتھ سی ای ٹی یا جےای ای امتحان میں کامیاب ہونا ضروری ہے۔ انجینئرنگ ڈگری کورسیس میں داخلہ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی شروعات ہو چکی ہے ۔جس کی آخری تاریخ 24 جولائی2024 ہے اور ڈکیومنٹ ویری فیکیشن کی آخری تاریخ 25 جولائی 2024 ہے۔
آن لائن رجسٹریشن کیلئے درکار دستاویزات میں دسویں کا مارکس سیٹ، بارہویں کا مارکس سیٹ، سی ای ٹی کا مارکس شیٹ، ایل سی، ڈومیسائل، نیشنالٹی، پاسپورٹ سائز فوٹو، ڈیجیٹل سائن، کاسٹ سر ٹیفکیٹ ،نان کریمی لئیر، ویلیڈیٹی سرٹیفکیٹ کے اوریجنل اور زیراکس سیٹ لانا ضروری ہے۔
آن لائن رجسٹریشن کر لینے بعد مختلف کالجوں اور انجینئرنگ برانچوں کے انتخاب کیا جاتا ہے۔ مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس قائم ایس سی سینٹر میں آن لائن رجسٹریشن اور ڈکیومنٹ ویری فکیشن کی سہولیات فراہم کی گئی ہے۔
مزید معلومات کیلئے رابطہ قائم کریں۔ 9028254518
