مدرسہ عبدالرؤف کی جانب سے
منعقدہ 19واں سالانہ جلسہ تقسیم و اسناد کے موقع پر جمعیتہ علماء مدنی روڈ اور سیوک سوسائٹی کے پرچم تلے طویل عرصے سے جاری بے لوث و بلا معاوضہ کام کرنے والے خادم قوم سہیل ماسٹر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے پاسبان قوم ملت کے اعزاز سے نوازا گیا۔
اس باوقار تقریب مقرر خصوصی ناظم اعلی مدرسہ حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی حضرت مولانا عقیل احمد ملی قاسمی صاحب تھے جس کی صدارت ڈاکٹر انصاری ندیم احمد صاحب فرمارہے تھے جس میں مدرسے کے معصوم بچوں کی دینی تعلیم میں حائل دشواریوں اور حل سے متعلق مقرر خصوصی حضرت مولانا عقیل احمد ملی قاسمی صاحب نے مدلل گفتگو کی اس قسم کی تقریبات سے خادمین قوم اور زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے حوصلے اور عزائم بلند ہوتے ہیں۔
اس موقع پر حضرت مولانا عقیل احمد ملی قاسمی؛ صدر مجلس ابنائے قدیم؛ مولانا سفیان جمالی؛سرپرست مجلس ابنائے قدیم قاری طفیل احمد جمالی؛مفتی مصطفی جمالی؛ مولانا احمد جمالی؛مولانا عتیق احمد یوسفی؛ مولانا کلیم احمد جمالی؛ ناظم مدرسہ عبدالرؤف نورالعین جمالی؛حافظ نورالامین؛حافظ سفیان احمد جمالی شاعر؛امام و خطیب مسجد جعفر بن عبدالعزیز مولانا محمد محسن فلاحی؛مولانا ابو عبید جمالی؛عبداللہ بھائی؛آزاد انور؛محمد عارف نوری؛عبیدالرحمان سیوک حاضر تھے۔
نظامت کے فرائض حافظ زبیر احمد غازی صاحب نے انجام دیا


.jpg)