مالیگاؤں ۔مورخہ 23 جولائی 2024 بروز منگل مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں نون شفٹ میں فنکشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔
دوران پروگرام مالیگاؤں آزاد نگر پولیس اسٹیشن کے پی آئی پرتاب سنگھ بہورے صاحب کی آمد نے پروگرام کو چار چاند لگا دیا۔ پی آئی صاحب کی آمد کی خاص وجہ مالیگاؤں گرلس ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر ہمدانی ریحان سر کی 31 جولائی 2024 کو ہونے والی سبکدوشی کے سلسلے میں تھی۔
پی آئی صاحب نے ہمدانی ریحان سر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایک ڈریس اور مصلہ بطور ہدیہ خلوص پیش کیا۔ ساتھ ہی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول اپنی مثال آپ ہے۔ آپ نے مزید طالبات کی سراہنا کرتے ہوئے پڑھائی کی تلقین کی۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اللہ تعالی اس ادارے کو مزید ترقی دے۔ (آمین)
بشکریہ روزنا مہ مالیگاؤں



