کھام گاؤں (واثق نوید) شہر میں ریلوے گیٹ ہمشیہ کے لئے بند کرکے زمین دوز راستے کا کام شروع ہے ۔ جسکی وجہ انجمن ہائی کے قریب واقع ریلوے پل کے پیچے سے عوام کی آمد و رفت جاری ہے ۔ رات دیر تک جاری اس آمد و رفت میں عوام کو پل کے پاس اندھیرے کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ اطراف کی کاٹے دار جھاڑیاں ، پل کے نیچے بہتا پانی ، ناہموار راستہ ، اندھرے میں عوام کے لیے بہت پریشانی کا باعث بن گیا تھا۔ اس بات کو محسوس کرتے ہوئے ریلوے پل کے قریب۔ واقع جوہی لان کے مالک۔ نوجوان شوشل ورکر محمد عامر محمد افسر ندوی نے کیسی کا انتظار نہ کرتے ہوئے کیسی سے مدد کی امید نہ کرتے ہوئے احمد فراز کے شعر پر عمل بجاآوری کرتے ہوئے۔
شکوہِ ظلمتِ شب سے تو کہیں بہتر تھا۔۔
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے۔۔
اپنے ذاتی خرچ سے اپنے لان کے باہر دو بڑے سرچ لائٹ لگا دیئے جسکی وجہ سے پورے راستے میں اجالا ہی اجالا ہوگیا ۔ محمد عامر کی ایک چھوٹی سی کوشش سے لوگوں کو درپیش پریشانی دور ہوگئی ، جس کی تمام راہ گیر ستائش کررہے ہیں ۔ معلوم رہے کہ محمد عامر انجمن ہائی اسکول کے سابق مدرس ، ہوسٹل انچارج محمد افسر ندوی کے فرزند ہے ۔
محترم نے ہوسٹل کے انچارج رہتے ہوئے طلباء کی جو تربیت و رہنمائی کی اسکے وجہ سے ملک کے کونے کونے میں انجمن کا نام روشن کیا ہے


