کھام گاؤں ( واثق نوید) جماعت اسلامی ہند کھام گاؤں کی جانب سے (10) روزہ تعلیم بیداری مہم (12 تا 21 جولائی 2024) منائی گئی جس میں شہر کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگس لی گئیں ۔جن میں برڈے پلاٹ،عید گاہ پلاٹ، ڈوبار بیس، تاج نگر، آزاد نگر ، محبوب نگر اور مستان چوک، ان علاقوں میں جاکر قرآن المجید کی نازل شدہ پہلی آیت " پڑھو اپنے رب کے نام کے ساتھ " اور احادیث کی روشنی میں تعلیم کی اہمیت، ضرورت، و افادیت - پس ماندہ اور نسبتاً کم پڑے لکھے ملت کے لوگوں میں تعلیم کے تئیں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔
اسی طرح اس عنوان سے ضیاء کالونی مسجد میں خطبہ جمعہ ہوا ۔ تاج نگر کی مسجد میں اس عنوان کے تحت بعد نماز مغرب ایک مختصر خطاب رکھا گیا ۔
اس بات کا خیال رکھتے ہوئے کہ معاشرے کے مفلس طلبہ غربت کے سبب تعلیمی میدان میں پیچھے نہ رہ جائے ، کھام گاؤں کے(35) یتیم و غرباء بچوں میں اسکول کٹس کی تقسیم کی گئی۔ مہم کے اختتام پر ٹیپو سلطان ہال میں
Career guidance & Counseling work shop
کا انعقاد کیا گیا۔
جس کا آغاز حافظ عتیق الرحمن صاحب کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔بعد ازاں امیر مقامی عمیر احمد خان صاحب نے افتتاحی کلمات میں پروگرام کی غرض و غایت بیان فرمائی۔ مہمان مقرر اور کاؤنسلر *محمد نجم الدین صاحب نے قریب 2 گھنٹے 100 کے قریب شرکاء کو
Engineering
* Medical
* Pharmac
* Law
یہ اور اس طرح کے کئی میدانوں میں داخلہ سے متعلق مکمل رہنمائی فرمائی۔ اپنی تقریر کے اختتام پر آپ نے مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں، تنظیموں کی جانب سے ملنے والی اسکارلرشپس کا تذکرہ کیا۔
جناب محمد نجم الدین صاحب نے دوپہر بعد قریب (21) طلباء و طالبات اوران میں سے بیشتر کے والدین کی پرسنل کاونسلنگ کی۔
پروگرام کے دوران جماعت اسلامی ہند کھام گاؤں کی ماحولیاتی مہم صحت مند ماحول صحت مند زندگی کی مناسبت سے کھام گاؤں کی مختلف اسکولس میں ایک ڈرائنگ کامپٹیشن لیا گیا ، جس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے (9) طلباء و طالبات کو مہمانان نجم الدین صاحب،ایڈوکیٹ زیڈ بی شیخ صاحب، عمیر احمد خان صاحب، اور حافظ عتیق الرحمن صاحب کے ہاتھوں ٹرافی اور سرٹیفکیٹ دے کر طلباء کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
پروگرام کے اختتام پر مہمانوں اور شرکاء اجتماع کا ذوالفقار حسین صاحب نے شکریہ ادا کیا۔
آج کے پروگرام کے نیز 10 روزہ مہم کے بھی کنوینر محترم رئیس بیگ صاحب تھے۔
بچوں میں بے راہ روی اور دین بیزاری کو مدنظر رکھتے ہوئے
بعد نماز مغرب ضیاء کالونی مسجد میں خطاب عام بعنوان بچوں کا بگاڑ! اسباب اور حل معروف ماہر تعلیم
محمد نجم الدین صاحب
سے استفادہ کیا گیا۔
