کھام گاؤں (واثق نوید) کھام گاؤں تحصیل کے قصبہ کنجہرہ کی فعال سماجی شخصیت عشرت اللہ خان عنایت اللہ خان کو حال ہی میں بلڈھانہ ضلع کانگریس کمیٹی اقلیت شعبہ کا ضلع نائب صدر نامزد کیا گیا ۔
ان کی اس نامزدگی سے پارٹی کارکنوں میں خوشی پائی جارہی ہے ۔
ملی جانکاری کے مطابق آئندہ ہونے والے ودھان سبھا کے عام انتخابات کے پیش نظر پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام شروع ہے ، اسی ضمن میں اقلیت شعبہ کے ضلع صدر جاوید سلیم قریشی نے انہیں بلڈھانہ ضلع کانگریس کمیٹی (اقلیت شعبہ) کا نائب صدر نامزد کیا ۔ عشرت اللہ خان کی اس نامزدگی پر لوگ انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کررہے ہیں ۔
