کھام گاؤں (واثق نوید) لشکریہ نور بانو ہائی اسکول اینڈ محمد شریف جونیئر کالج لاکھن واڑہ ضلع بلڈھانہ کے سربراہ غنی غازی کی گیارھویں تصنیف "اپنی مٹی کی خوشبو" کی رسم رونمائی صدر تقریب اردو مراٹھی کے معروف شاعر عظیم نواز راہی کے دست مبارک سے ادا کی گئی۔
اس کتاب میں خطۂ برار کے ادیبوں اور شاعروں کی تخلیقات کا تجزیہ شامل ہے۔ اس موقع پر عظیم نو از راہی ، غنی غازی صدر مدرس اعجاز احمد شیخ ، سبکدوش صدر مدرس محمد ابراہیم، گلو کار ساحل راہی' اسکول کمیٹی کے اراکین شفیع اللہ خان' زور آور خان ،محمد رفیق، پرنسپل محمد ذاکر حسین، معلمین و معلمات حاضر تھے۔ ادارہ کے سی ای او محمد ذی شان نے مہمانوں کا استقبال کیا.
نظامت کے فرائض مدرس غلام جعفر نے انجام دیئے تو رسم شکر یہ غنی غازی نے ادا کی۔
