کھام گاؤں(واثق نوید) ضلع پریشد اردو مڈل اسکول (بوائز) کے فعال مدرس عرفان شاہ لقمان شاہ کا آج 30 جولائی صبح 10 بجے کے قریب ایک سڑک حادثے میں جگہ پر ہی انتقال ہوگیا جبکہ ساتھی مدرس رفیع الدین شہاب الدین شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثے کی خبر ملتے ہی تعلیمی حلقوں میں غم کی فضا چھاگئی۔
ملی جانکاری کے مطابق پیپل گاؤں راجہ ضلع پریشد اردو مڈل اسکول (بوائز) کے دو مدرسین روانہ کی طرح کھام گاؤں سے پیپل گاؤں راجہ کی طرف نکل گئے ۔ کھام گاؤں ۔پیپل گاؤں راجہ رورڈ پر رشبھ اسٹائل کے قریب ایک خطرناک سڑک حادثہ پیش آیا ۔جس میں عرفان شاہ کی جگہ پر ہی موت واقع ہوگئی ۔ عمران شاہ اپنے ساتھی مدرس رفیع الدین کے ساتھ اپنی ذاتی بائیک 28اے ایچ 2034 سے اسکول کی طرف جارہے تھے کہ کھام گاؤں ۔ پیپل گاؤں راجہ رورڈ پر واقع رشبھ اسٹائل کے قریب مخالف سمت سے تیز رفتار سے آنے والے میٹارڈور MH 17T4638 نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماردی ۔
ٹکڑ اتنی شدید تھی کہ اس میں ایک کی موت اور ایک شدید زخمی ہوگیا ۔ حادثہ کے بعد میٹارڈور ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔ شیوجی نگر پولیس نے جائے واردات پر پہونچ کاغذی کاروائی مکمل کرکے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کھام گاؤں سرکاری دواخانے میں روانہ کردیا جبکہ زخمی کو علاج کے لیے ایک نجی ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ۔
حادثے کی خبر ملتے ہی مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ذمہ داران سرکاری دواخانے پہونچ گئے ۔پولس اسٹیشن ، اور پوست مارٹم کی کاروائی کو جلد از جلد کرانے کے لئے کوشش کی ۔ عرفان شاہ کی نماز جنازہ بعد نماز عصر رم جھم بارش میں نور کالونی میں ادا کی گئی جبکہ تدفین ایکتا کالونی مسلم قبرستان میں عمل میں آئی اس موقع پربارش میں بھی سیکڑوں کی تعداد میں لوگ شریک تھے ۔
عرفان شاہ کے پس ماندگان میں بیوہ بیوی ، ایک بیٹی ، بیٹا بھائی بہنیں اور کثیر تعداد میں خاندان والے موجود ہیں ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ، زخمی کو جلد از جلد مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
آسماں تیری لحَد پر شبنم افشانی کرے

