کھام گاؤں ( واثق نوید) حال ہی میں کولہاپور ضلع کے وشال گڑھ اور غزاپور میں مسلمانوں اور مسجد و درگا ہر ہوئے حملے سے پورے ملک بالخصوص مہاراشٹر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے ، اس ضمن میں حکومت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔
کھام گاؤں شہر میں بعد نماز جمعہ مختلف سماجی تنظیموں اور سماجی خدمت گاروں نے اس کے خلاف مقامی تحصیلدار کے معرفتِ وزیر اعلیٰ مہاراشٹر ایکناتھ جی شندے کو میمورنڈم دیکر شر پسند غنڈوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مسلمانوں کے ہوئے نقصان کی بھر پائی کا مطالبہ کیا ۔
اس موقع پر کھام گاؤں گرامن کے نائب سرپنچ محمد ندیم ، شیخ ذوالقرنین ، محمد وسیم الدین ، شفع اللہ خان ، شیخ رشید ، نوید مرزا ، کے ساتھ بڑی تعداد میں نوجوان موجود تھے ۔
