جلگاؤں (سعید پٹیل کی رپورٹ) بھساول کی مشہور و معروف تاپتی پبلک انگلیش میڈیم اسکول کے نہم جماعت کے طالب علم سفیان حنیف ءپٹیل کو انویشن کے مشہور قومی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
اس نے Hi Tech Two Wheeler With Cooling And Heating Mechanisim And Other Safety For Two Wheeler Annovation Award
ہائٹیک ٹو وہیلر ویتھ کولینگ
اینڈ ہیٹینگ میکنیزم این سیفٹی فور ٹو وہیلر یہ انویشن پیش کرنے پر ڈاکٹر آر۔اے ماشیلکر ڈاکٹر اےپی جے عبدالکلام ایگنایٹیڈ مائنڈ چلڈرن کریٹیویٹی اینڈ انویشن ایورڈ ٢٠٢٣ سے نوازا ہے ۔
یہ انعامی اعزاز کا مقابلہ ١٢ ویں جماعت تک کے طلباء کےلیۓ منعقد کیا جاتا ہے۔
یہ قومی مقابلہ ١٢ ویں تک کے طلباء کی آئڈیا اور انویشن کےلیۓ ہوتا ہے۔ مذکورہ مقابلہ آن-لائن طریقہ پر منعقد کیاگیاتھا۔پورے ملک بھر سے ١٦٥٧٠ طلباء میں سے ١٦ طلباء کو ٦ جولائی کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
گجرات کے احمد آباد سے مذکورہ ایوارڈ سفیان پٹیل کو تفویض کیاگیا۔ان ایوارڈیافتگان میں بھساول سے سفیان پٹیل واحد طالب علم ہے۔گذشتہ سال ٢٠٢٢ میں بھی سفیان پٹیل نے یہ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔
مسلسل دو برسوں سے اسے ملنے والے ایوارڈ پر تاپتی ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر موہن پھالک ، چیرمن مہیش پھالک ، سیکریٹریوشنو چودھری ، سنجےکمار نہاٹا ، اسکول کی پرنسپل نینا کٹلر نے سفیان پٹیل کی ستائش کرتے ہوۓ روشن مستقبل کےلیۓ نیک خواہشات کے ساتھ مبارکباد دیتے ہوۓ تہنیت پیش کیں۔
