مالیگاؤں (نمائندہ شامنامہ) تبلیغی سفر پر روانہ ہوئے اسلام پورہ کے سلیم احمد فریج والے کا آج جموں کشمیر کے لداخ میں انتقال ہو گیا۔
یہ روح فرسا خبر مالیگاؤں پہنچنے کے بعد اسلام پورہ سمیت تبلیغی جماعت کے احباب میں رنج وغم کا ماحول ہے ۔ اس ضمن میں حاصل تفصیل کے مطابق مرحوم سلیم احمد فریج والے محمدیہ مسجد کے جماعت کے ساتھ ہیں اور 40 دن کے چلے کے سفر پر جموں کشمیر جماعت میں پہنچے ۔
یہاں معمول کے مطابق وہ دعوت و تبلیغ کے کام میں جٹے رہے ۔ آج صبح کی نماز سے قبل انہوں نے تہجد ادا کی ، آرام کی غرض سے لیٹے کہ طبیعت ناساز ہوئی اور دل کا شدید دورہ پڑنے کے بعد روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔
انتقال کے وقت آپ کی عمر 51 سال بتائی گئی۔رات آٹھ بجے سری نگر سے جسد خاکی بذریعہ فلائٹ ممبئی لایا جارہا ہے۔ اور پھر مالیگاؤں لایا جائے گا۔ فی الحال تدفین کے وقت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم ممکن ہے کل صبح ہی تدفین ہو۔ وہ احمد رضا کے لڑکے اور خلیل الرحمن، عزیز الرحمن، کلیم احمد، عمر شریف برادران کے بھائی تھے۔
انتہائی مخلص ، دردمند دل ، صوم وصلوٰۃ کے پابند تھے۔ فریج کے کاروبار سے جڑے تھے۔ اللہ تعالیٰ جنت الفردوس مقدر فرمائے ۔ پسماندگان کو صبر جمیل دے ۔ (آمین ثم آمین ) - شریکان غم : شریف پہلوان ، رفیق گھڑی والے، عبد الرشید للو، اقبال پہلوان، قاری جلیل احمد جلیلی، فقیرمحمد، نسیم قدسی، عمران انجینئر، عبد العزیز مقادم، امام و مؤذن و مصلیان تبلیغی جماعت کے ساتھی مسجد محمدیہ ادارہ شامنامہ واقصیٰ آ فسیٹ ۔

