کھام گاؤں (واثق نوید) مسلم سماج کو پارٹی سطح پر انصاف اور مناسب نمائندگی دی جائے ۔ اس تعلق سے بلڈھانہ ضلع کے مسلم کانگریسی رہنماؤں و عہدیداران کے وفد نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قومی صدر ، راجیہ سبھا کے حزب مخالف رہنما ملیکارجن کھرگے سے 25 اگست کو دہلی میں انکے دالان میں ملاقات کی اور قانون ساز کونسل ، ریاستی اسمبلی انتحابات میں مسلم سماج کو مناسب نمائندگی دی جائے ۔ پارٹی کی تنظیمی سطح پر حق دیا جائے اس قسم کا مطالبہ کیا ۔
ساتھ ہی بالا صاحب تھورات اور عارف نسیم خان کو آل انڈیا کانگریس ورکنگ کمیٹی میں شامل کرنے اور مظفر حسین کو مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کا کارگذار صدر منتخب کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا ۔ وفد نے اس موقع پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری موکل واسنک ، کانگریس کے ترجمان میم افضل ، کانگریس رہنما ممتاز پٹیل سے بھی ملاقات کی ،
تمام معزز قائدین نے مذکورہ بالا تمام مسائل پر سنجیدگی سے انصاف دلانے کا وعدہ کیا ۔ وفد میں محمد وسیم الدین، ڈاکٹر اسرار، عرفان پٹھان، ایڈوکیٹ جاوید قریشی، حاجی عنایت خان، ذاکر حسین قریشی، رئیس جمعدار، واجد خان، غضنفر اللہ خان، فیروز خان، ایڈوکیٹ شہزاد اللہ خان، اظہر دیشمکھ، جابر پٹیل، ذکاء اللہ خان جنید علی ، شیخ صادق موجود تھے۔ واضح رہے کہ وفد کو کھرگے سے ملاقات کا اہتمام موکل واسنک نے کیا تھا جسکے لئے وفد نے موکل واسنک کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا ۔
