کھام گاؤں (واثق نوید) مورخہ ۲۶ اگست ۲۰۲۴ بروز پیر بعد نماز عصر ممبئی بھیونڈی میں جمعیت علماء مہاراشٹر کے بے لوث خادم حافظ شیخ خلیل الله امینی رحمه الله علیه صدر جمیت علماء ضلع بلڈانہ و معاون ناظم تنظیم جمعیت علماء علاقه ودربھ و رکن مجلس عامله جمعیت علماء مہاراشٹر حرکت قلب بند ہونے Heart attack کی وجہ سے اس دار فانی سے کوچ کر گئے.
مرحوم بیماری کے باوجود جمعیت علماء مہاراشٹر کی 25 اگست 2024 ، بروز اتوار کی منعقده میٹنگ بمقام صابو صدیق مسافر خانہ ممبئی شرکت کی غرض سے تشریف لے گئے تھے میٹنگ کے دوسرے دن ۲۶ اگست ساڑھے چار بجے بس اسٹینڈ پر اپنے کسی رشتہ دار کے ساتھ پہونچے بس میں بیٹھنے کے بعد روانگی سے پہلے اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا حاضرین نے اسوقت جو ہو سکی کوشیش کیں لیکن وقت اجل آچکا تھا اسے کون ٹال سکتا تھا مرحوم کی روح پرواز کر گئی ۔
حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی و دیگر ذمہ داران جمعیت علماء نے مرحوم کے اہل خانہ کی منشاء معلوم کرکے نعش کو آبائی وطن بھیجنے کے لئے ضروری کاروائی کروا کے تقریباً ۱۱ بجے بذریعہ ایمبولینس نعش کو بلڈانہ کے لئے روانہ کیا اور ۳۷ / اگست ۲۰۲۴ ء کو اس شہید راہ جمعیت کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد خالد بن ولید نگر بلڈانہ میں ادا کی گئی.
نماز جنازہ سے قبل حضرت مولاناسید سلیم احمد خان صاحب ندوی مہتمم دارالعلوم دھارنی نے مرحوم کے اوصاف و کمالات کا تذکرہ کیا بعد حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سیکرٹری جمیعت العلماء مہاراشٹر نے مرحوم کی جمیعت سے والہانہ وابستگی و خدمات کا بہت ہی موثر انداز میں تذکرہ فرمایا اور مرحوم کی جمعیت کے لئے قربانیاں رہی اسے بیان فرمایا اور نماز جنازہ بھی پڑھایئ ۔
حاضرین میں حضرت مولانا مفتی محمد حفیظ اللہ قاسمی ناظم تنظیم جمیعت علماء مہاراشٹر ، مرزا مفتی کلیم بیگ ندوی صدر جمیعت علماء مراٹھواڑا ، قاری عبد الرشید حیدری جنرل سیکریٹری جمیعت علماء مراٹھواڑہ ، مولانا نصر الله سہیل حسینی ندوی صدر جمیعت علماء ضلع جالنہ ، مولانا محمد عیسی خان کاشفی جوائنٹ سکریٹری جمیعت علماء مراٹھواڑہ ، مولانا مفتی محمد انیس الدین اشر في جنرل سیکرٹری جمیعت علماء ضلع بلڈانہ اور کئی اضلاع سے آئے ہوئے جمعیت کے مخلص کارکنان خصوصاً اورنگ آباد جالنہ پربھنی امراوتی اکولہ جنتور کھام گاؤں شیگاؤں ملکہ پور ناندورہ دھارنی ایو ت محل اور بلڈانہ کے ایک جم غفیر نے مرحم کو سپرد خاک کیا جمعیت علماء مہاراشٹر کے کارگذار صدر حضرت مولانا حافظ مسعود احمد حالی دامت برکاتہم العالیہ نے بھی اس موقع پر ر اہل خانہ کےلئے خصوصی تعزیت پیش کی۔
اس موقع پر کثیر تعداد میں ضلع کی مذہبی ، سماجی ، سیاسی ، ادبی ، تعلیمی شخصیات موجود تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
