کھام گاؤں (واثق نوید) لشکر یہ نور بانو ہائی اسکول اینڈ محمد شریف جونیئر کالج لاکھن واڑہ ضلع بلڈھانہ میں آج ہیور کھیڑ پولس اسٹیشن کے تھانیدار کیلاش چودھری نے طلباء طالبات سے خطاب کر کے انھیں نازیبا حرکات کرنے والوں سے دور رہے اور اساتذہ یا پولیس سے ان کی فوری طور پر شکایت کرنے کی اپیل کی۔
ریاست مہاراشٹر میں بدلا پور جیسے متعدد واقعات سامنے آرہے ہیں۔ جہاں کہ کم عمر والے معصوم بچیوں کے ساتھ غیر انسانی حرکتیں کی گئی ہیں انھوں نے یہ کہا کہ راستہ میں اگر چھیڑ خانی ہوئی گھر کے پڑوس یا محلہ میں کوئی غلط نظر سے دیکھتا ہو تو فوراً گھر والوں کو اطلاع دیں کوئی بات چھپا کر نہ رکھیں۔
انھوں نے کہا کہ اکثر معاملات میں نزد یک کارشتہ دار ہی بچیوں سے غلط فائدہ اٹھاتا ہے لہذا کسی رشتہ دار یا رشتہ دار کے بیٹوں بھتیجوں پر بھی بھروسہ نہ کریں ۔ انھوں نے کہا کہ اسکول کی سطح پر سکھی ساوتری کمیٹی بنائی گئی ہے جو آپ کے تحفظ کا کام کرے گی۔
اس سے قبل ہیور کھیٹر کے تھانیدار اور اسٹاف نے اسکول کے تدریسی اور غیر تدریسی عملہ سے بھی ان معاملات میں گفت و شنید کی اور احتیاطی اقدامات کے لئے ہدایات دیں اس موقع پر ادارہ کے صدر غنی غازی، جنرل سکریٹری محمد ذی شان ،تھانیدار کیلاش چودھری بیٹ جمعدار آنندا وا گھمارے خفیہ محکمہ کے انچارچ شری کانت چراٹے ڈرائیور رامیشور بسی اور لیڈی کانسٹیبل جیوسنا امبھورے پرنسپل محمد ذاکر حسین تدریسی اور غیر تدریسی عملہ نیز دونوں معلمات عشرت رضوانہ اور تبسم آرا موجود تھیں ۔

