کھام گاؤں (واثق نوید) گزشتہ دنوں ایک خود ساختہ سادھو نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کیا تھا ۔ جس سے مسلم سماج میں شدید غصہ پایا جارہا ہے ۔ جگہ جگہ اس گستاخ کے خلاف مذمتی اجلاس نکال کر رامگیری مہاراج کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ اس تحریک میں شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں کے غیور مسلمان بھی پیش پیش ہیں ۔
اسی ضمن میں کھام گاؤں تحصیل کے قصبہ کنجہرہ کے مسلم نوجوانوں نے ڈاکٹر اطہر کی قیادت میں گرامن پولیس اسٹیشن کے تھانیدار سے ملاقات کرکے انہیں ایک میمورنڈم دیکر رامگیری مہاراج کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ۔ جس پر تھانیدار نے وفد کو یقین دلایا کہ انکی شکایت میں متعلقہ پولس اسٹیشن کو روانہ کردیتا ہوں ۔ رامگیری مہاراج کے خلاف چونکہ بلڈھانہ ضلع کے جلگاؤں جامود میں گناہ داخل ہوچکا ہے ۔
اس لئے اب ہائی کورٹ کے ہدایت کے سائبر کیس مطابق ضلع میں ایک ہی جگہ گناہ درج کیا جاسکتا ہے ۔

