اللہ پاک کا بے پناہ شکر و احسان ہے کہ سٹی کالج کے سابق آفس سپرنٹنڈنٹ نذیر انصاری سر کے فرزند اور سٹی کالج ( مالیگاؤں ) کے شعبہ اردو کے فعال پروفیسر ڈاکٹر مبین نذیر اور محمد آمین کے برادر اصغر حافظ محمد یاسین نذیر احمد نے امسال جون میں منعقدہ سیٹ امتحان میں اردو مضمون میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ـ
اس پرمسرت موقع پر ہم خانوادہ ٔ نذیر احمد حاجی عبدالحفیظ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور حافظ محمد یاسین کے روشن و تابناک مستقبل کے لیے دعاگو ہیں ـ واضح رہے کہ حافظ محمد یاسین اس سے قبل مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی کے سپرنٹنڈنٹ کم ایکزیکیٹو آفیسر کے لیے منعقدہ ایم پی ایس سی امتحان و انٹرویو میں بھی کوالیفائی ہوئے تھے لیکن نشست محدود ہونے کی وجہ سے ان کا تقرر نہیں ہوسکا تھا ـ
اسی طرح مالیگاؤں اردو گھر میں کلرک کے لیے منعقدہ انٹرویو میں بھی اول مقام حاصل کیا تھا اور ان کا انتخاب عمل میں آیا ـ فی الوقت وہ مالیگاؤں اردو گھر میں اپنی خدمات پیش کررہے ہیں ـ
حافظ صاحب مختلف مقابلہ جاتی امتحانات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اور اپنے حلقہ احباب کی اس سلسلے میں رہنمائی بھی کرتے ہیں ـ
مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں بھی کام کر چکے ہیں۔ اسٹیٹ ہیلتھ سوسائٹی ممبئی میں بطور پروگرام اسسٹنٹ کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں ـ آن لائن دستاویز سازی میں ماہر ہیں ـ اردو، انگریزی، ہندی اور مراٹھی ٹائپنگ میں مہارت رکھتے ہیں ـ
ہم دعا کرتے ہیں کہ ڈاکٹر مبین نذیر نے جس طرح 2011 میں اردو مضمون میں نیٹ کا امتحان جے آر ایف کے ساتھ پاس کیا تھا.
حافظ محمد یاسین اس تاریخ ساز کامیابی کی پرمسرت یادیں ایک مرتبہ پھر تازہ کریں گے ـ
شہر کے مختلف تعلیمی و ادبی اداروں نے اس کامیابی پر حافظ محمد یاسین کو مبارکباد پیش کی ہے ـ
اس کامیابی پر ہم اللہ ربّ العزّ ت کی بارگاہ میں سجدہ ٔ شکر بجالاتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک حافظ محمد یاسین کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور مزید کامیابیوں سے نوازے ـ آمین ثم آمین
شریکان ِ مسرت :
قمرالدین شیخ منیجر اردو گھر
شیخ محمد توصیف اسسٹنٹ کمشنر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن
مشتاق سر لائبریرین اردو گھر
اقبال احمد محکمہ آب رسانی
وسیم احمد رضوی سٹی بک ڈپو،
نعیم سر سویرا بک ڈپو
