کھام گاؤں (واثق نوید ) کھام گاؤں شہر کی قومی شخصیت ، سابق وزیر زراعت ، عوامی رہنما آنجہانی بھاؤ صاحب فونڈکر کا یوم پیدائش 21 اگست کھام گاؤں شہر میں نہایت جوش و خروش سے منایا گیا ۔ اس موقع پر کھام گاؤں شہر میں واقع نگر پریشد کی تمام اسکولوں میں بلا امتیاز پہلی سے پانچویں جماعت تک ہر طالب علم کو اسکول بیگ اور تعلیمی وسائل تقسیم کئے گئے ۔ پروگرام کا آغاز نگر پریشد مراٹھی اسکول نمبر سے کیا گیا.
جہاں بھاؤ صاحب فونڈکر کے فرزند رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر خود موجود تھے ۔ انہیں نے اپنے ہاتھوں سے تمام طلباء کو اعلی کوالٹی کا اسکول بیگ اور تعلیمی وسائل کئے ۔اس موقع پر طلباء کو تعلیم کی اہمیت بتاتے ہوئے انہوں نے کہا منتظمین کے کام کی ستائش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ بھاؤ صاحب کی سماجی خدمات کی وراثت پر عمل کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں نے بہترین خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھاؤ صاحب نے زندگی بھر بلا امتیاز ذات پات عوام کی خدمت کی ہے ۔ آج کا پروگرام انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے انکے کارکنوں نے شہر کی تمام مراٹھی ، اردو ، ہندی میڈیم اسکولوں کے 3557 طلباء کو اسکول بیگ اور تعلیمی وسائل تقسیم کئے جو قابل ستائش ہے ۔ نگر پریشد اردو اسکول نمبر 2 میں انیس جمعدار ، اردو اسکول نمبر 1 میں رکن بلدیہ عبد الرشید ، اور محمد نعیم صاحب کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے جبکہ نگر پریشد اردو گرلس اسکول میں اکرم قریشی اور نگر پریشد اردو اسکول نمبر 3 میں سماجی خدمت گار الحاج شہرت خان کے ہاتھوں اسکول بیگ دیئے گئے ۔
نگر پریشد اردو اسکول نمبر 4 میں رکن بلدیہ حجن شہر بانو اور انکے فرزند گل زماں کے ہاتھوں تمام طلباء کو اسکول بیگ اور تعلیمی وسائل تقسیم کیے گئے ۔
سابق نائب صدر بلدیہ سید غنی ، سابق رکن بلدیہ پرویز پٹھان ، غفور چودھری ، بڈھن قریشی ، عبد الرشید عبد اللطیف ، حسین ق کے علاؤہ اس موقع پر تمام اسکولوں کے صدر مدرسین ، اساتذہ ، اسکول انتظامیہ کمیٹی کے عہدیداران اور سرپرست حضرات بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ شہر کی دیگر نگر پریشد کی اسکولوں میں مقامی رکن بلدیہ ، محلے کے ذمہ داران کے ہاتھوں بیگ تقسیم کئے گئے ۔
