کھام گاؤں (واثق نوید) صوفیوں و سنتوں کی سر زمین مہاراشٹر میں کچھ ایسے بھی افراد ہے جو بھائی چارے کی اس فضا کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
جس کے تحت مسلمانوں کی دل آزاری آئے دن کرتے رہتے ہیں ۔ اسی میں سے ایک شیطان ملعون رامگیری مہاراج نے گزشتہ دنوں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے بے بنیاد واہیات بیان دیا ۔
جس سے پورے ملک بالخصوص مہاراشٹر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔ جگہ جگہ اس بد بخت کے خلاف مذمتی جلوس نکال کر ۔ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرکے اور میمورنڈم دیکر کاروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔
اسی ضمن میں کھام گاؤں شہر مجلسِ اتحاد المسلمین کے جانب سے کھام گاؤں پولیس اسٹیشن کے تھانیدار کو ایک شکایتی درخواست دیکر رامگیری مہاراج کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔
اس موقع پر مجلس اتحاد المسلمین کے شہر صدر محمد عارف پہلوان (سابق رکن بلدیہ) سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے ۔
