پربھنی (سید یوسف) تروپتی سے عادل آباد تک کرشنا ایکسپریس کے دیر سے چلنے کی وجہ سے 2 ستمبر 2024 کو عادل آباد-ناندیڑ-عادل آباد انٹر سٹی ایکسپریس ٹرین کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
عادل آباد سے ناندیڑ انٹر سٹی ایکسپریس آج 2 ستمبر 2024 کو عادل آباد سے روانہ ہونے والی ٹرین نمبر 17409 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ٹرین نمبر 17410 ناندیڑ تا عادل آباد انٹر سٹی ایکسپریس جو آج 2 ستمبر 2024 کو ناندیڑ سے روانہ ہو رہی تھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
مسافرین اس بات کا دھیان رکھیں - اس طرح کی اطلاع ایس سی آر کے ناندیڑ ڈویژن نے جاری کی ہے -
