کھام گاؤں (واثق نوید) طلباء کی عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء میں دینی جزبہ ، پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ، پروان چڑھانے کے لیے اور ناچ گانے کے بجائے طلباء اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی مدحت کرنے لگیں اس مقصد کے لیے بزم محبان اردو ادب کھام گاؤں کے ذمہ داران نے شہر میں ایک خوبصورت نعتیہ مجلس منعقد کی تھی ۔یہ تاریخ ساز مجلس نہایت کامیاب رہی جس میں ضلع بھر سے 100 کے قریب طلباء نے شرکت کرکے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنی خوبصورت آواز میں نذرانہ نعت پیش کیا ۔ معلوم رہے کہ شہر کی فعال ادبی تنظیم محبان اردو ادب کھام گاؤں نے امسال یوم ولادت النبی کے موقع پر 17 ستمبر کو ایک ضلعی نعت خوانی کا مقابلہ منعقد کیا تھا ۔
جس میں بلڈھانہ ضلع کی مختلف نگر پریشد ، ضلع پریشد ، اور نجی تعلیمی اداروں کے 100 کے طلباء نے شرکت کی ۔ ضیاء کالونی میں واقع نگر پریشد اردو پرائمری اسکول نمبر 4 میدان میں منعقد اس نعتیہ مقابلے کی صدارت شہر کے معتبر و معزز عالم دین مولانا یونس ندوی نے فرمائی ۔ جبکہ مقابلے کے ممتحن کی ذمہ داری علاقہ برار کے مامور ادبی شخصیات رحمت اللہ خان اور غلام فرید بطور خاص مدعو کئے گئے تھے ۔
صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری اس نعتیہ مقابلے کی نظامت کے فرائض تنظیم کے ذمہ داران عبدالرحمن فارض ، امین خان وسیم و انکے فرزندان نے بحسن و خوبی انجام دیا ۔ ججوں کے متفقہ فیصلے کے مطابق پہلا انعام شمامہ شارق خان ( آمنہ عزیز اردو ہائی اسکول و جو نیئر کالج دیول گاؤں راجا ۔ دوسرا انعام مہ روز فائزہ فیصل احمد خان ( کوثر جبین جونیئر کالج پیپل گاؤں راجا ) اور تیسرا انعام فوزیہ ذکاء اللہ خان (ضلع پریشد اردو ہائی اسکول پیپل گاؤں راجا ) کو دیا گیا ۔
انعام یافتگان کو صدر جلسہ اور مہمانان گرامی کے ہاتھوں ٹرافی ، نقد رقم اور سند پیش کی گئی ۔ انعامات کی نقد رقم بالترتیب الحاج شہرت خان ، بندہ خدا اور ندیم خان ابراہیم خان نے فراہم کی تھی ۔ جبکہ پروگرام کے دیگر اخراجات کے لئے شہر کی مخیر حضرات نے خصوصی تعاون ( نقد رقم) دیکر منتظمین کی ہمت افزائی کی جس میں ظفر عبید انصاری صاحب ، محمد شعیب بھورانی ، واجد خان صاحب ، ڈاکٹر نوید دیشمکھ صاحب ،
ڈاکٹر اطہر سر ،
ایوب جاوید سر ،
عمیر خان سر( انگلش)
رئیس بیگ سر کھیٹی ،
ڈاکٹر وقار محسن ،
ڈاکٹر طارق عزیر ،
عارف زبیر انصاری ،
ڈاکٹر فرحاد ، آصف سر
آفتاب سر ،سید جلیس ،
عزیر بھائی ،ڈاکٹر نعمان خان ، محی الدین سر ، عظمت بھائی (تاج میڈیکل ) ،
ذوالفقار حسین صاحب ، محمد شکیل (پی ٹی آئی)فاروق ناظم , ذبیح اللہ بھائی ، کے نام شامل ہیں ۔ یہ تاریخ ساز نعتیہ مقابلہ
ابراہیم خان صاحب ،
ڈاکٹر وقار الحق خان صاحب اورمحمد سمیع صاحب کے زیر نگرانی منعقد کیا گیا تھا ۔
پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے تنظیم کے عہدیداران و اراکین بزم محبانِ اردو ادب
امین خان وسیم ( صدر)
عبدالرحمن فارض (نائب صدر )
خبیب تابش صاحب (سکریٹری )
سید ظفر صاحب (جوائنٹ سکریٹری )
طاہر حسین صاحب ، اراکین زبیر احمد صاحب ,ڈاکٹر وقار احمد , محمد اشفاق ،
آفاق احمد ،انصار احمد،
مصور خان ، شعیب اللہ خان ، مصباح الدین سر
اشفاق سر ناندورہ ،
شعیب خان ، محمد رضوان بدری ، محمد جاوید ، المیر خان
عبداللہ اسجد ، اور
ذبیح نے خوب محنت کی۔
پروگرام میں شریک نعت خواں ، انکے سرپرستوں سمیت تمام حاضرین کے لیے منتظمین نے طعام کا نظم کیا تھا ۔ اس تاریخی و یادگار انعقاد کے لیے منتظمین قابل مبارکباد ہیں ۔