جلگاؤں( عقیل خان بیاولی)۔ عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقع پر خدمت خلق گروپ اور نوجوانانِ سالار نگر کی جانب سے عطیہ خون کیمپ کا انعقاد عید گاہ میدان میں رکھا گیا تھا جس میں الحمدللہ تین گھنٹے میں 50 افراد نے رضا کارانہ طور پر خون کا عطیہ دیا اس اُمید کے ساتھ کے ان کا خون کسی انسان کی جان بچانے کے کام آجاۓ ۔
تنظیم نے تمام ہی عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا کیا جنہوں خدمت خلق کا اعلی نمونہ پیش کیا اور کیمپ کو کامیاب بنانے میں عملی تعاون کیا ۔اور ادارے کی حوصلہ افزائی کی اللہ ان کی قربانیوں کو قبول فرمائے۔کیمپ کے لیے انتظامیہ میں شعیب رنگریز، امین شاہ، ریحان شیخ، تابش خان، ندیم شاہ، عامر باغبان، سفیان رنگریز، نعمان رنگریز اور ریڈ پلس بلڈ بینک کے ذمہ داران نے محنت کیں کیمپ کو کامیاب بنانے کےلئے اشفاق رنگریز، سِکندر رنگریز اورشیخ نعیم سر نے رہنمائی کیں۔