کھام گاؤں (واثق نوید) حال ہی میں ریاست مہاراشٹر ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ کونسل پونے کے ذریعہ سال 2023 میں منعقد کئے گئے اساتذہ کے لیے معیاری وڈیو تخلیق مقابلہ کے نتائج کااعلان کردیا گیا ہے ۔ بلڈھانہ تعلقہ میں جماعت ششم تا ہشتم کے گروپ میں ضلع پریشد اردو اعلی تحتانوی بوائز اسکول دیولگھاٹ پنچایت سمیتی بلڈھانہ ضلع بلڈھانہ کے معاون معلم شیخ متین ابن شیخ نے تمام میڈیم کے اساتذہ کے درمیان اول مقام حاصل کیا اور بلڈھانہ ضلعی سطح پر دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئے ۔
اس موقع پر بلڈھانہ پنچایت سمیتی کے بلاک ایجوکیشن آفیسر پی۔ ایس۔ مورے صاحب ، دیولگھاٹ کیندر کے کیندر پرمکھ الیاس خان پٹھان ، دودھا کیندر کے کیندر پرمکھ عزت مآب سونونے سر ، پاڈلی کیندر کی کیندر پرمکھ صاحبہ شندے میڈم اور دیگر عزت مآب شخصیات نے شیخ متین شیخ نظیر کا استقبال کیا ۔
حکومتی فیصلہ نمبر: متفرق - 2023 /P.No.41/SD-4 کے مطابق تعلقہ سطح پر پہلا انعام ₹ 3000 نقد اور سرٹیفکیٹ۔ اور ضلعی سطح پر دوسرا انعام حاصل کرنے پر 9000 ₹ اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا جاناہے۔
اسکول ، گاؤں، اردو میڈیم اساتذہ اور اردو میڈیم اسکولوں کا نام روشن کرنے پر ضلع پریشد اردو اعلی تحتانوی بوائز اسکول دیولگھاٹ کہ صدر مدرس اور جملہ اسٹاف نے، اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر اور جملہ اراکین نے موصوف کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

