کھام گاؤں (واثق نوید) مورخہ 19 ستمبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر بمقام مدرسہ احیاء سنہ ہیور کھیڑ میں جمعیت علماء ہند ضلع آکولہ کی انتخابی مجلس منعقد ہوئی ۔ اس مجلس کے لئے صوبہ مہاراشٹرا کے کارگزار صدر حضرت مولانا حافظ مسعود صاحب ناگپور اور جناب مفتی حفیظ اللہ صاحب ممبئی ناظم تنظیم ودربھ جناب حافظ محمد عارف صاحب رکن عامۃ مہاراشٹرا بحیثیت مشاھدین کے تشریف لائے تھے ۔ جمعیت علماء ہند بلڈھانہ ضلع کے صدر مفتی انیس الدین اشرفی بطور خاص مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے ۔
اس موقع پر آکولہ ضلع اور تحصیلوں کے علماء کرام معززین اراکین کثیر تعداد میں حاضر تھے۔ اتفاق رائے سے بلا انتخاب حضرت مولانا عظیم الدین صاحب ندوی صدر منتخب ہوئے نائب صدر کے لئے ڈاکٹر بسم اللہ صاحب حضرت مولانا مفتی اسلم صاحب قاسمی حضرت مولانا ندیم الدین صاحب قاری محمد عباس صاحب بنائے گئے۔
جنرل سکریٹری کے لئے ایڈوکیٹ خورشید علی صاحب جو ائنٹ سیکریٹری کے لئے مولانا نجیب الرحمان صاحب ندوی مولانا محمد اسماعیل صاحب مولانا محمد رئیس صاحب مفتی احمد صاحب منتخب ہوئے اور خازن کے لئے ڈاکٹر محمد مزمل جمدار صاحب منتخب کئے گئے اور حضرت مولانا سید سلیم صاحب دارالعلوم دھارنی کی دعا پر مجلس اختتام پزیر ہوئی ۔
