کھام گاؤں (واثق نوید) حکومت مہاراشٹر کے جانب سے تعلیمی ویڈیوز تخلیق مقابلہ 2024 منعقد کیا گیا تھا، جس میں مہاراشٹر ریاست سے مختلف جماعتوں کے گروپ اور مختلف مضامین کے گروپ بنا کر اساتذہ کرام کو درس و تدریس کے ویڈیوز بنا کر حکومت کو بھیجنا تھے۔ اس مقابلے میں تعلقہ سطح ، ضلع سطح اور ریاستی سطح پر انعامات کا اعلان کیا گیا تھا ۔ ملی جانکاری کے مطابق مقابلے میں ریاست بھر سے ہزاروں اساتذہ کرام نے حصہ لیا ۔
حال ہی میں اس کے نتائج کا اعلان کیا گیا ۔ جس میں بلڈھانہ ضلع کے کھام گاؤں پنچایت کے مسلم اساتذہ کی نمایاں کارکردگی رہی جس کی پورے تعلقے کے تعلیمی حلقوں میں خوب ستائش کی جارہی ہے ۔ بطور خاص ضلع پریشد مراٹھی اسکول بیل کھڑ کے ٹیکنو ٹیچر اشفاق شیخ نے اپنی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے مسلم اساتذہ کا سر فخر سے اونچا کردیا ۔ موصوف پرائمری کے گروجی ہونے کے باوجود انہوں نے جماعت اول سے جماعت دواز دہم تک ہر کلاس کے ہر مضمون کے لیے تعلیمی ویڈیوز تیار کئے ہیں۔
جس میں تعلقہ سطح پر اشفاق شیخ کے پہلی اور دوسری جماعت کے لیے زباندنی ویڈیو کو پہلا نمبر ، پہلی دوسری جماعت کے لیے انگریزی ویڈیو کو دوسرا نمبر ، پہلی دوسری جماعت کے ریاضی ویڈیو کو دوسرا نمبر ، تیسری سے پانچویں جماعت کے لیے زباندانی ویڈیو دوسرا نمبر ، تیسری سے پانچویں ریاضی ویڈیو کو تیسرا نمبر ، تیسری سے پانچویں انگریزی ویڈیو کو تیسرا نمبر ، چھٹی سے اٹھویں کے انگریزی مضمون کو پہلا نمبر ، چھٹی سے اٹھویں جماعت کے سائنس کے تعلیمی ویڈیو کو دوسرا نمبر ، چھٹی سے اٹھویں جماعت کے سماجی علوم کے ویڈیو کو پہلا نمبر ، نہم اور دہم کی ریاضی کے ویڈیو پہلا نمبر ، سائنس کا ویڈیو پہلا نمبر ، ریاضی ویڈیو پہلا نمبر جماعت کا سائنس ویڈیو پہلا نمبر ، نویں جماعت کے سماجی علوم ویڈیو کو پہلا نمبر ملا ہے۔
اس طرح موصوف کے تعلیمی ویڈیوز کو ضلع سطح پر پر پہلی اور دوسری جماعت کے انگریزی ویڈیو کو تیسرا نمبر ملا ہے تیسری سے پانچویں جماعت کے ریاضی ویڈیو کو تیسرا نمبر ملا ہے تیسری سے پانچویں کے انگریزی ویڈیو کو تیسرا نمبر ملا ہے چھٹی سے اٹھویں انگریزی ویڈیو کو دوسرا نمبر ملا ہے نویں دسویں جماعت کے ریاضی ویڈیو کو تیسرا نمبر ملا ہے نویں اور دسویں جماعت کے سائنس ویڈیو کو پہلا نمبر ملا نویں اور دسویں سماجی علوم کے ویڈیو کو پہلا نمبر ملا ہے اور گیارویں اوربارویں جماعت کے سماجی علوم کے ویڈیو کو پہلا نمبر ملا ہے ۔
موصوف کے 15 تعلیمی ویڈیوز نے کھام گاؤں تعلقے میں نمایاں مقام پایا تو بلڈھانہ ضلع سطح پر موصوف کے 8 تعلیمی ویڈیوز نے نمایاں مقام حاصل کیا۔
علاؤہ ازیں ضلع پریشد اردو مڈل اسکول اٹالی کے گریجویٹ ٹیچر جلیل ارشد خان نے درجہ ہشتم کے سماجی علوم کا تعلیمی ویڈیو تیار کیا جو مقابلے میں تعلقہ سطح پر دوسرے نمبر کا حقدار قرار دیا۔ اسی طرح کھام گاؤں نگر پریشد اردو اسکول نمبر 4 کے مدرس عبدالرحمن فارض نے بھی تیسری جماعت کے انگریزی مضمون کے لیے تعلیمی ویڈیو بنایا یہ تعلیمی ویڈیو مقابلے میں تعلقے سطح پر دوسرے انعام کا حق دار بنا ۔
انعام یافتگان میں ریاستی سطح سے لیکر تعلقہ سطح تک مسلم اساتذہ کی نمایاں کارکردگی ، مسلم سماج کے لیے خوش آئند بات ہے ۔
