باقی بچے مدرسین دوسرے مرحلے میں تربیتی نشست میں شریک ہوگے۔ نشت کے افتتاح کے موقع پر بلڈھانہ پنچایت سمیتی کے بلاک ایجوکیشن افسر مورے سر ، ڈائٹ اردو شعبہ انچارج گوائی سر اور دیولگھاٹ کیندر کے پرمکھ پٹھان سر موجود تھے
اس نشست کا مقصد اساتذہ کو جدید تدریسی مہارتوں سے روشناس کرانا اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔
اس تربیتی سیشن میں ماہرینِ تعلیم نے تدریسی تکنیکوں، نصاب کی بہتری، اور جدید تعلیمی وسائل کے مؤثر استعمال پر روشنی ڈالی۔ شرکاء نے تربیت کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نشست تدریس کے میدان میں نئے رجحانات کو اپنانے میں معاون ثابت ہوگی۔
منتظمین کے مطابق، یہ نشست اردو زبان و ادب کے فروغ اور معیاری تدریس کے لیے ایک مثبت قدم ہے، جس سے تعلیمی میدان میں نمایاں بہتری کی امید کی جا رہی ہے۔ واثق اللہ خان ، جلیل ارشد خان ، اظہار الحق اور رضا احمد خان نے جانفشانی سے تمام اساتذہ کی موثر انداز میں رہنمائی کی ۔




