ممبئی (پریس ریلیز) گذشتہ دنوں ۱۲ فروری ۲۰۲۵ بروز بدھ کو روز میری ہائی اسکول کی سالانہ تقریب گولڈ سنیما، ملاڈ میں بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی۔
اس تقریب کی صدارت اسلم شیخ(ایم ایل اے) نے فرمائی۔ اس موقع پر اردو ٹائمز کے معروف صحافی محمد رفیق شیخ، ٹائمز آف انڈیا کے وجیہہ الدین اور بھیونڈی کے معروف کرئیر کاونسلر مومن فیاض کو ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔ انیس صدیقی (بانی و پرنسپل روزمیری ہائی اسکول ) اور ایم ایل اے اسلم شیخ کے دست مبارک سے تینوں صاحبان کی خدمت میں گلدستہ، شال اور ٹرافی پیش کی گئی۔
اسی طرح دیگر معزز مہمانان میں پرنسپل طاہر شاہ (الفلاح ہاٸی اسکول، ملاڈ)، مومن فہیم (معروف کرئیر کاونسلر، بھیونڈی)، اور جاوید حیدری (سابق لیکچرار) کی خدمت میں بھی گلدستہ اور شال پیش کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس موقع پر روز میری ہائی اسکول کے طلبہ کی جانب سے رنگارنگ اور دلچسپ کلچرل پروگرام بھی پیش کیا گیا۔ اس تقریب میں طلبہ کے ساتھ ساتھ والدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اسکول کے پرنسپل انیس صدیقی اور اساتذہ کی محنت سے یہ تقریب کامیاب رہی۔

