شہر مالیگاؤں میں انجینئر عرفان احمد صاحب کے زیرسرپرستی، ٹائٹانک بزنس ہب، مالیگاؤں پر مفت "نویں" اور "دسویں" سولار کلاس کا آغاز 15 فروری، 2025، بروز سنیچر سے ہونے جا رہا ہے۔ تمام بیچس سے فارغ طلباء کلاس اور ٹرینر عبداللہ انصاری صاحب*سےمطمئن ہیں اور کئی طلباء اس کلاس کی بدولت جاب حاصل کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اب تک کے تمام بیچس مکمل طور سے مفت رکھے گئے ہیں تاکہ کوئی بھی ضرورت مند طالب علم بلاجھجک اس میں حصہ لے کر کامیاب ہو سکے۔ ہم سرٹیفیکیٹ ہی نہیں اصل ہنر دینے میں یقین رکھتے ہیں۔ہمارا مقصد یہ ہے کہ نوجوان فضول وقت گذاری کرنے کے بجائے، سولار ٹیکنیشین کا ہنر سیکھ کر اپنے اور اپنے گھر والوں کا سہارا بنیں۔
جن طلباء نے اپنے فارم ٹائٹانک آفس پرجمع کردئے ہیں ان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ان بیچس میں وقت پر حاضر رہیں۔ محنت و لگن سے سولار ٹیکنیک سیکھیں اور ملک و سماج کی خدمت میں شرکت فرمائیں۔
رابط نمبر: مزمل احمد (آفس منیجر)
899984999
کلاس کا پتہ: ٹائٹانک بزنس ہب، دوسرا منزلہ، نزد امن چوک، مالیگاؤں، ناسک


