جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی)
زبانیں اظہار خیال کا ذریعہ ہیں ان میں بھی مادری زبان مافی الضمیر کو بآسانی بیان کرنے کسی علم و فن پر مہارت حاصل کرنے کی سہل راہیں ہیں کا اظہار شکیلہ شیخ نے کے کے اردو گرلز ہائیاسکول و جونئیر کالج میں منعقدہ یوم مادری زبان کے موقع پر کیا موصوفہ نے مادری زبان کی اہمیت پر پرمغز تقریر کی ۔
تو مشتاق بہشتی نے یوم مادری زبان کے انعقاد کا تاریخی پس منظر بتاتے ہوۓ ذیادہ سے ذیادہ زبانوں پر مہارت حاصل کرنے کی تلقین کی ۔نازیہ شیخ نے تقریب کے اغراض ومقاصد پیش کۓ۔نمیرہ حفیظ خان، مریم شیخ نور محمد، جویریہ زبیر خان نے مادری زبان کی اہمیت بیان کرتے ہوئے مادری زبان اردو کی مقبول غزلیں و نظمیں پیش کیں اسماء شیخ نے اظہار تشکر پیش کیا۔
