کھام گاؤں (واثق نوید) ودربھ کے مشہور ومعروف تعلیمی ادارے انجمن ہائی اسکول جونیئر کالج , صدر ناگپور ، میں وظیفہ یاب ایجوکیشن آفیسر اعجاز اللہ خان نے خیر سگالی دورہ کیا ۔
اس موقع پر تعلیمی ترقی کا جائزہ لینے کے بعد ادارے کے تمام اساتذہ کی رہنمائی فرمائی ۔
موصوف نے طلباء ، اساتذہ اور دیگر اسٹاف ممبرس کی میٹنگ لے کر درس وتدریس کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیا اقدامات کئے جاسکتے ہیں اور موجودہ حالات میں مدارس کو درپیش مسائل ان کے حل کیا ہوسکتے ہیں۔
اس پر سیر حاصل رہنمائی کی۔ ساتھ ہی اپنے تجربات کے روشنی میں اساتذہ کو پیش آنے والی مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کرنے کا وعدہ کیا ۔
, آپ نے خاص طور پر اس بات پر زور دیا کہ اب اساتذہ کو والدین کا بھی رول ادا کرنا ہوگا ۔آپ نے قرآنی آیات اور احادیث کی روشنی میں اساتذہ کی بہترین رہنمائی کی ۔
آخر میں ادارے کے وائس پرنسپل محمد جاوید پرنسپل ،محترمہ رابعہ قاضی صاحبہ ، نگراں صفیہ بیگم اور تمام اسٹاف ممبرس کی جانب سے جناب اعجاز اللہ خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی سرپرستی اور رہنمائی میں ادارہ مزید ترقی کرے گا ۔



