مالیگاؤں (پریس ریلیز)آگ ایک خطر ناک آفت ہے جو چند سیکنڈ میں قیمتی جان و مال کو نقصان پہنچاسکتی ہے۔ زیادہ تر آگ لگنے کے واقعات شارٹ سرکٹ، گیس لیکج، آتش بازی اور لاپرواہی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ حکومت اور فائر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے فائر سیفٹی قوانین اور آگ سے نمٹنے کے لئے خصوصی اقداماات کئے جاتے ہیں تاکہ عوام کو محفوظ رکھا جاسکے۔
اسی مناسبت سے مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس(MMANTC) کے سیکریٹری راشد مختار کی ایماء پر 23جنوری 2025ء کوشعبہ سول انجینئرنگ اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن (MMC)کے اشتراک سے فائر سیفٹی تربیتی پروگرام اور عملی مشق کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں پرنسپل ڈاکٹر شاہ عقیل ، پالی ٹیکنیک پرنسپل ڈاکٹر محمد اظہر اور ڈین آکیڈ مکس ڈاکٹر سلمان بیگ شریک رہے۔ شعبہ سول انجینئرنگ کے ہیڈپروفیسر یعقوب انصاری نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پیش کئے۔اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد طلباء و طالبات ، اساتذہ اور اسٹاف کو آگ سے بچاؤ اوراور ہنگامی حالات میں فوری رد عمل کے حوالے سے تربیت فراہم کرنا تھا۔
پروگرام کے دوران مدعو مہمان خصوصی تجربہ کار سیفٹی آفیسر مسٹر تکارام جادھو نے انتہائی تفصیل سے آگ لگنے کے اسباب اور اس کے بچاؤ کے طریقے پر روشنی ڈالی۔ ان کی جانب سے آگ بجھانے کے عملی مظاہرے اور جدید حفاظتی آلات کا استعمال طلبہ کے لئے کار آمد ثابت ہوا۔اس پروگرام کے کو آرڈینیٹرپروفیسر ابو اسامہ، پروفیسر عبداللہ خان اورشعبہ سول انجینئرنگ کے اساتذہ نے اہم کردار ادا کیا۔ شعبہ سول انجینئرنگ ہر سال اس طرح کے پروگرامات کا انعقاد کرتا ہے تاکہ طلباء و طالبات کے درمیان سماجی، معاشرتی بیداری پیدا کی جاسکے۔پروگرام کا اختتام فائر سیفٹی ٹیم کے شکریہ کے ساتھ ہواجن کی وجہ سے یہ پروگرام شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوا۔


