مالیگاؤں (پریس ریلیز )انجینئر عرفان احمد صاحب کی سرپرستی میں جاری دسواں مفت سولار کورس، 8 مارچ 2025 کو مکمل ہوا۔7 رمضان المبارک کے اس اختتامی پروگرام کا آغاز محمد طیب کی قرآت سے ہوا۔
اس مختصر سے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی مفتی محمد عامر یاسین ملی صاحب، محترم ساجد سر صاحب (ناز کوچنگ کلاس)، انجینئر عرفان احمد صاحب موجود رہے۔
موجود طلباء نے مہمانان کا استقبال کیا۔
مفتی محمد عامر یاسین ملی صاحب نے ہنر کی فضیلت بیان کرتے ہوئے طلباء سے محنت کرنے کی تلقین کی۔ ساجد سر نے بہت اچھے انداز میں طلباء کا حوصلہ بڑھایا۔
انجینئر عرفان احمد صاحب نے ہنر سیکھ کر ٹیم ورک کرنے پر زور دیا۔ اس کورس کی خاص بات یہ رہی کہ رمضان المبارک ہونے کے باوجود طلباء نے دلچسپی سے حصہ لیا۔
ٹرینر عبداللہ انصاری سر کی انتھک محنت سے اب تک تقریباً 300 طلباء فارغ ہو چکے ہیں۔
کورس کے فارغین میں سے کئی مختلف سولار کمپنی میں ملازمت حاصل کرچکے ہیں۔
ہم جاب گیارنٹی تو نہیں دیتے مگرجاب حاصل کرنے میں طلباء کی بلامعاوضہ رہنمائی بھی ٹائٹانک بزنس ہب کی طرف سے کی جاتی رہی ہے۔
ہماری رجسٹرڈ کمپنی "الیکٹران سولار انرجیز" میں بھی کئی طلباء جاب کررہے ہیں،
اسی کے ساتھ ہماری کمپنی کے ذریعے نئے پرجیکٹ، سروسیس اور مینٹیننس کے ذریعے بھی کئی طلباء روزگار حاصل کررہے ہیں۔ کئی تعلیمی اداروں اور انڈسٹریل سائٹ پر وزیٹنگ فیکلٹی کے طور پر بھی ہم خدمات پیش کرتے ہیں۔
ہمارا ارادہ ابھی اور بھی طلباء کی مفت رہنمائی کا ہے۔ اس مقصد کے تکمیل کیلئے گیارہویں سولار کورس کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔
مزید معلومات کے لئے آفس وزٹ کریں۔
آفس کا پتہ: ٹائٹانک بزنس ہب، دوسرا منزلہ، مالیگاؤں، ناسک، مہاراشٹر
رابطہ: مزمل احمد
(آفس منیجر)
8999849990

