خادم القرآن والمساجد و المدارس حضرت مولانا غلام محمد وستانوی صاحب دامت برکاتہم العالیہ، ایک ایسی شخصیت ہے جو کسی تعارف کی محتاج نہیں، ہندوستان کے ہر شہر اور ہر کونے کونے میں دین کا بول بالا کرنے مکاتب ،مدارس اور مساجد بنواکر اللہ اکبر کی صدائیں بلند کرنے والے اور کئی بے آسرا و بے سہارا لوگوں کو سہارا دینے والی یہ ممتاز شخصیت آج زندگی اور موت کی کشمکش میں بغرض علاج ہاسپٹل میں شریک ہیں،
موت اور حیات کا مالک تو اللہ رب العزت کی ذات ہے لیکن ایسے نایاب ہیروں کا زندہ رہنا ہمارے لئے باعثِ خیر و برکت و سعادت ہے، عمر کی جتنی بھی حد ہو اس سے زیادہ کسی کی زندگی نہیں ہوسکتی لیکن فی الحال اس اُمّت کو ایسے عظیم شخصیت کی بہت زیادہ ضرورت ہے،
اس اُمّت پر اس عظیم شخصیت کے بہت زیادہ احسانات ہیں جنکا تذکرہ کرنا بھی ہمارے بس کی بات نہیں، ایسے وقت میں جب ایسی عظیم شخصیت کو صرف اب دعاؤں کی ضرورت ہے تو ہم اُمّت مسلمہ کے تمام افراد کا فرض بنتا ہے کہ ہم حضرت مولانا کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں اور صدقات بھی دیں،
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت مولانا کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور اُمّت کے سروں پر حضرت کا سایہ تادیر قائم رکھے، آمین ثم آمین