ایمانداری کی عمدہ مثال : شہادہ کے امین شیخ نے 10 لاکھ روپے کے قیمتی زیورات واپس لوٹائے
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 11, 2025
0
share
شہادہ. (بشکریہ امتیازانصاری ) مورخہ 9 جون 2025 شہادہ کے امین شیخ اپنے معمول کے مطابق صبح 9 بجے بھنگار اشیاء، ردی پیپر وغیرہ مختلف گلی محلہ کالونی میں جا کر خریدتے ہیں اور بڑے بیوپاری کے پاس شام ڈھلتے بیچ آتے ہیں۔
آج بروز پیر بھی شدت کی گرمی میں اپنے گھر غریب نواز کالونی کے پاس سے نکلے۔ صبح 10 بجے وکاس ہائی اسکول کے پاس راجپوت سر ( سابق معلم نائک ہائی اسکول شہادہ) کے گھر سے ردی پیپر وغیرہ لیے۔ اور دوسرے محلے میں نکل پڑے۔ دوپہر تک ادھر ادھرگھوم کر دیگر گھروں سے بھی کچھ بھنگار اشیاء جمع کیے اور تمام سامان گھرپر رکھ کر کچھ ضروری کام سے باہر چلے گئے۔ اتفاق سے ان کے یہاں 5 سالہ بچی نمیرہ ردی پیپر کو یکجا کرنے کے دوران سونے کے قیمتی زیورات پر نظر پڑی۔ نمیرہ نے اپنی دادی ناظمہ بی کو بتایا۔ بزرگ خاتون نے فوراً اسے اپنے پاس حفاظت سے رکھ لیا۔ اسی دوران نعیم شیخ کو راجپوت سر کا فون آتا ہے۔ اور کچھ قیمتی سامان کا تذکرہ کرتے ہیں۔ نعیم شیخ فوری طور پر اپنے کچے مکان کی جانب رخ کرتے ہیں۔ اور گھر میں تذکرہ کرتے ہیں تبھی ان کی امی ناظمہ بی کہتی ہیں کہ کچھ زیورات ملے ہیں اور کافی قیمتی لگتے ہیں۔ لہٰذا امین شیخ نے ایمانداری کا ثبوت پیش کرتے ہوئے راجپوت سر کو اطلاع دی کہ آپ کے گھر کے زیورات میرے پاس ردی پیپر میں ملے ہیں۔ امین شیخ نے بلا تاخیر کیے راجپوت سر کے گھر جا کر سونے کے قیمتی زیورات جس کی قیمت تقریباً 10 لاکھ روپے ہے، واپس لوٹائے۔ راجپوت سر کے گھر کا غمگین ماحول اچانک خوشیوں میں تبدیل ہو گیا۔ سبھی نے امین شیخ کی ایمانداری پر شکریہ ادا کیا، دعائیں دیں۔ اس خبر کی اطلاع ملتے ہی ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل نندربار کے صدرامتیاز محمد ایاز انصاری (شہادہ) اپنے ٹیم ممبرس ادریس عبد القادر انصاری، شاہد عمر انصاری کے ساتھ امین شیخ کے گھر پہنچ کر ان کی ایمانداری کی پذیرائی کی اور دعائیہ کلمات کے ساتھ مبارکباد پیش کیں۔