ملکاپور: 11/ جون ( محمد احسان سر) دنیک اہلیہ راج کی سالگرہ کے موقع پر اور پنیشلوک اہلیہ دیوی جینتی کے موقع پر، اتوار، 1 جون 2025، صبح 11 بجے، بھترو منڈل، ہندی مراٹھی پترکار سنگھ ملکاپور کی جانب سے ایک پر وقار اور عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی قابل شخصیات کی حوصلہ افزائی اور ان کی صلاحیتوں کے اعتراف میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا. اس موقع پر ملکاپور کے مثالی استاد محمد احسان سر، جن کی تعلیمی گرانقدر خدمات کے ساتھ ساتھ صحافت میں ممتاز خدمات کے اعتراف میں اُنھیں "انڈین ایکسیلینس ایوارڈ" 2025 ملکاپور انسپکٹر، سندیپ کاڑے سر کے ہاتھوں سے دیا گیا۔
تقریب کی صدارت کرشی اُتپادن بازار سمیتی کے چیئرمین سنجو بھاؤ کاجڑے نے کی، جب کہ افتتاح مہاراشٹر ہندی، مراٹھی پترکار سنگھ کی صدر دھنشری تائی کاٹیکر پاٹل نے کیا۔ اس پروگرام میں خصوصی مہمان نیلیش تایڈے (اسسٹنٹ انفارمیشن کمشنر، وزارت اطلاعات، ممبئی )، سندیپ کاڑے سر، تھانیدار ملکاپور گرامن پولیس اسٹیشن، بھائی اشانت وانکھیڑے، سنستھپک صدر سمتچے نیڑے وادڑ، پرساد بھاؤ جادھو ( این سی پی ضلع نائب صدر )، بالا صاحب دامودر، تاجر، پرنسپل ڈاکٹر انیل کھرچے، دامودر شرما ، پترکار ویر سنگھ دادا، گجانن ٹھوسر، اجے ٹپ، محمد فاروق کھام گاؤں، شیخ جمیل بھائی، شیخ نثار بھائی اور دیگر موجود تھے۔
پروگرام کی نظامت رویندر گنگے نے کی اور شکریہ شری کرشنا تایڈے نے ادا کیا۔ محمد احسان سر نے روزنامہ اہلیہ راج گروپ اور ہندی مراٹھی پترکار سنگھ گروپ کا شکریہ ادا کیا۔